PDA

View Full Version : سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، شا



intelligent086
07-22-2015, 09:27 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13420_64266794.jpg.pagespeed.ic.00jm6shLXe .webp


قائداعظم محمد علی جناحؒ کا تعلق راجپوت خاندان سے تھا۔ آپ کے پردادا کا نام’’میگھ جی‘‘ تھا اور وہ ہندوستان کی ریاست کاٹھیاواڑ کے صدر مقام گوندل کے ایک گائوں پانیلی کے رہنے والے تھے۔’’میگھ جی‘‘ کے ایک بیٹے کا نام پونجا بھائی تھا جو قائداعظم ؒ کے دادا تھے۔قائداعظمؒ کے والد جناح پونجا بھائی کی شادی ریاست کاٹھیاواڑ کے گائوں ڈمرتی کی ایک خاتون شیریں بائی سے 1874ء میں ہوئی۔1875ء میں جناح پونجا بھائی کراچی آگئے اور یہاں چمڑے کی تجارت شروع کی۔ حضرت قائدِاعظم محمدعلی جناحؒکی والدہ ماجدہ مِٹھّی بائی مذہب سے بڑالگائو رکھتی تھیں۔ نماز،روزہ کی پابند اور تہجدگزارتھیں۔ محمد علی جناحؒ کی پیدائش 25 دسمبر 1876ء کو بروز اتوار کھارادر (کراچی)کے ایک دومنزلہ مکان وزیرمینشن میںہوئی۔پونجاجناح اورمٹھی بائی کے سات اوربچّے بھی تھے۔جناح عربی کالفظ ہے،جس کا معنی ہے پرندے کاپریافوج کابازو،گجراتی زُبان میں بگڑکرجینارہ گیا،جس کامطلب دُبلا،پتلا۔جینا خاندانی نام تھا،جو اُن کے ساتھ نتھی ہو گیا۔محمدعلی جناحؒبہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ باقی بہن بھائیوں کے نام احمد علی، بندے علی، رحمت علی،مریم،فاطمہ، شرین اورباجو جو بچپن میں فوت ہو گئے۔ بچہ محمدعلی بڑاخوب صورت، دُبلا، ہوشیار تھا۔ چناںچہ مزیدمذہبی برکت کے لیے والدہ نے خیال ظاہرکِیاکہ 5ماہ کے بچّے کا عقیقہ درگاہ حسن پیرکاٹھیاواڑ،آبائی گائوںپانیلی میں کِیاجائے۔ اُس زمانے میں آج کی طرح سفرآسان نہ تھا۔ بادبانی جہاز میںسمندر کا سفر بڑے حوصلہ کاعمل ہے،کہ کشتی کسی وقت بھی طوفان کی زدمیں آسکتی ہے اورایساہی ہُوا۔ماں باپ محمدعلی جناحؒ کواپنے سینے کے ساتھ لگائے ہوائوںاورطوفانوں کامقابلہ کررہے تھے،مگراللہ کو اِس معصوم بچہ سے آگے چل کر کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دِلوانامقصودتھا۔آخر یہ مختصر سا قافلہ کنارے پر لنگرانداز ہُوا۔ اُس زمانہ میں بیل گاڑی ذریعہ سفرہوتی تھی۔بیل گاڑی میں مزیدہچکولے کھاتے، گِرتے پڑتے پانیلی گائوں کی درگاہ حسن پیر پہنچے۔مذہبی رسومات اداکیں، عُمرِ درازاور کامیاب زندگی کے لیے دُعا مانگی۔کچھ روز روحانی، مذہبی ماحول میں گزار کر عافیت سے واپس کراچی پہنچ گئے۔ طوفان میں بادبانی جہاز کے سفرکے حوالے سے ایک انگریزی کامحاورہ ہے "The winds and waves are always on the side of the ablest navigators gibbon"جناح کی عمر 5 ماہ تھی۔ ننھے مُنّے سے تھے۔ آنکھوں میں شوخی تھی۔ہاتھوں کی انگلیاں بڑی حرکت میں تھیں۔ لہٰذا اگر طوفان اور ہوائوں نے اُن کی بادبانی کشتی کوگھیرا، تویہ اِس امر کاثبوت ہے کہ اُس میں قابل ترین ملاح تھا،جس نے ہند کے مسلمانوں کو غلامی کی کشتی سے نجات دلائی اور ہمیں آزادوطن دیا۔ پونجاجناح کاروبارکرتے تھے۔اُنہیںمذہبِ اسلام سے بڑالگائوتھا۔محمدعلی جناح کو ابتدائی تعلیم گھرپرخوددی۔پونجاجناح درسِ قرآن خوددیتے تھے۔والدہ نیک سیرت، نمازی اور تہجد گزارتھیں۔ایسے ماحول میں ضروری امرہے کہ اسلام سے اُن کی شناسائی ہو۔ بچپن کی باتیں ذہن میں پیوست ہوجاتی ہیں۔ اُنہیںنظم وضبط،وقت کی پابندی،نماز،روزہ کی اہمیت سے آگاہی ہوئی۔ قسمت دیکھیے کہ گھرکے قریب سندھ مدرستہ الاسلام ہائی سکول تھا، اسلامی ماحول کی درس گاہ تھی۔اس درس گاہ کی بنیادمحترم حسن علی آفندی صاحب نے نیشنل محمڈن ایسوسی ایشن کراچی برانچ کے تحت رکھی تھی۔جسٹس امیرعلی آف کلکتہ نے ہندوستان کے مسلمانوں کی حالت کوبدلنے کے لیے فعال جماعت نیشنل محمڈن ایسوسی ایشن قائم کی تھی۔محترم آفندی صاحب کی اُن سے ملاقات ہوئی، دونوں کے خیالات عمدہ، اچھے، اسلامی اطوارکے تھے۔ چناںچہ اُنہوں نے اِس عظیم ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سندھ مدرستہ الاسلام سکول چلایا۔ یہاں پربچوں کوقرآن اورنمازکے علاوہ تہجدکی نمازبھی پڑھائی جاتی تھی۔گھرکی تعلیم کے بعد 23 دسمبر 1887ء میں سندھ مدرستہ الاسلام سکول میںداخل ہوئے۔پانچویںدرجہ تک انگریزی کی تعلیم حاصل کی۔30جنوری1892ء کوسکول چھوڑا، انگلستان جانے کافیصلہ کِیا۔ درمیان میں بمبئی پھوپھی کے پاس گئے۔وہاں بھی مذہبی ماحول تھا۔انگلستان جانے سے قبل ایمی بائی سے والدہ کے حکم پرشادی ہوئی۔ (پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیف ’’سوانح ِحیات رہبر ملت: قائدِ اعظم محمد علی جناح‘‘ سے مقتبس)

Moona
02-16-2016, 12:06 AM
intelligent086 Thanks for Informative Sharing

intelligent086
02-16-2016, 01:51 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks for Informative Sharing


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Moona
02-16-2016, 11:34 PM
:)...

intelligent086
02-17-2016, 01:45 AM
=D>

KhUsHi
07-11-2016, 06:14 PM
Buhat achi aur lajawab sharing

intelligent086
07-11-2016, 11:43 PM
پسند اور رائے کا بہت بہت شکریہ

Dr Danish
10-02-2017, 11:59 PM
Thanks for informative and useful sharing

intelligent086
10-04-2017, 12:52 AM
پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ