PDA

View Full Version : لوگ سوچتے کیسے ہیں؟



intelligent086
07-14-2015, 08:40 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13380_65023655.jpg.pagespeed.ic.0JtMPQIfJI .jpg

مقبول ملک فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ کو فارمولے کی تلاش
فیس بک کے شریک بانی مارک زوکربرگ ان دنوں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی تو ایسا فارمولا ہو گا جس کے ذریعے یہ وضاحت کی جا سکے کہ لوگ آخر سوچتے کیسے ہیں؟امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اپنے فیس بک پیج پر سوال و جواب کے ایک طویل سلسلے کے دوران مارک زوکربرگ نے عالمی شہرت یافتہ ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ کو بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ لوگ کس طرح سوچتے ہیں؟؟؟ اس آن لائن چَیٹ فورم میں اسٹیفن ہاکنگ نے زوکربرگ سے پوچھا تھا کہ آیا ان کے ذہن میں سائنس سے متعلق کوئی ایسا سوال ہے، جس کے جواب کی تلاش کے وہ خواہش مند ہوں۔ اس پر مارک زوکربرگ نے لکھا ’’میری سب سے زیادہ دلچسپی انسانوں سے متعلق سوالات میں ہے۔‘‘ پھر زوکربرگ نے اس فیس بک بحث کے دوران مختلف موضوعات کی ایک ایسی فہرست بھی لکھ دی، جس میں دماغ کی کارکردگی اور لافانیت یا ابدیت جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔ مارک زوکربرگ نے اسٹیفن ہاکنگ کو لکھا ’’میں یہ جاننے کے لیے بڑا متجسس ہوں کہ آیا ریاضی کا کوئی ایسا بنیادی قانون موجود ہے، جس کی مدد سے انسانوں کے سماجی رشتوں کی وضاحت کی جا سکے اور جو یہ سمجھنے میں مدد دے سکے کہ ہم ان خیالات کے مابین توازن کیسے قائم کرتے ہیں کہ کوئی انسان کسی دوسرے انسان یا شے کو اگر اہمیت دیتا ہے تو کیوں اور کیسے؟‘‘ اس پر اسٹیفن ہاکنگ نے کہا ’’میں شرط لگا سکتا ہوں کہ ایسا کوئی نہ کوئی فارمولا ہے۔‘‘ اس آن لائن فورم میں ہالی وڈ کے سٹار اداکار، باڈی بلڈنگ کے سابقہ عالمی چیمپئن اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر بھی شامل تھے۔انہوں نے مارک زوکربرگ سے پوچھا ’’آپ کرہ ٔارض کے مصروف ترین انسانوں میں سے ایک ہوں گے۔ آج کی نوجوان نسل خود کو پاپائے روم کی نسبت شاید آپ کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہو گی۔ آپ ورزش کے لیے اگر کوئی وقت نکال پاتے ہیں تو کتنا اور کس طرح؟‘‘۔ اس پر فیس بک کے شریک بانی نے اپنے جواب میں لکھا ’’میں ہر ہفتے کم از کم تین مرتبہ جسمانی ورزش کے لیے وقت نکال لیتا ہوں۔ زیادہ تر صبح کے وقت۔ میں جب بھی جاگنگ کے لیے جاتا ہوں، اپنے کتے کو بھی ساتھ لے جاتا ہوں‘‘۔اسی فورم میں زوکربرگ سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک خوشی کی تعریف کیا ہے، تو انہوں نے کہا ’’بہت سے لوگ خوشی کو تفریح کے ساتھ گڈ مڈ کر دیتے ہیں۔ وہ سب کچھ جس پر آپ کا یقین ہو، آپ وہ سب کچھ ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر کریں، جنہیں آپ چاہتے ہوں، یہی خوشی ہے۔‘‘ ٭…٭…٭

UmerAmer
07-16-2015, 02:56 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing