PDA

View Full Version : فکر کرنا چھوڑیں اور زندہ رہنا شروع کر دیں!



intelligent086
06-26-2015, 09:09 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x13254_90872588.jpg.pagespeed.ic.UPuiPIKOJq .jpg

آپ ان نمایاں کاموں پر توجہ مرکوز کریں جو کہ آپ اپنی زندگی میں کرنا چاہتے ہیں، وہ لوگ جو مستقبل کی فکر میں اور خوف سے زندگی گزارتے ہیں، وہ آج کے دن ترقی کے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ ایسے لوگ پیار کرنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں انہیں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ پریشان نہ ہوں اور ناکامی کے خوف سے کسی بھی موقع سے فائدہ نہیں اٹھائے اور اس طرح سے ان کی زندگی میں تبدیلی نہیں آتی۔ اپنی ذات کے حصار میں قید رہتے ہیں اور بہت حساس لوگ ہوتے ہیں۔ ان کی زندگیاں پچھتاوے اور بہت سارے ایسے واقعات سے بھری ہوتی ہیں جن سے انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا تھا۔ میر انقطہ نظر یہ ہے کہ آپ جس جسمانی تجربے سے گزر رہے ہیں، اسے زندگی کہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک روحانی تجربہ بھی ہے جسے بہت کم لوگ دیکھ پاتے ہیں۔ آپ کی الگ روح ہے جو آپ کی ہستی ہے جو ہمیشہ سے آپ کے ساتھ ہے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔ آپ ایک روحانی ہستی ہیں جو کہ دنیاوی تجربہ کر رہے ہیں جس میں پیدائش اور موت محض گزرتے ہوئے وقت کا نقطہ ہیں۔ آپ زندگی میں جو بھی کام کرنا چاہتے ہیں اور جو کچھ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں، اُن سب کے بارے میں سوچیں اور ان کی ایک فہرست تیار کریں۔ یہ آپ کی خواہشات کے مطابق کافی بڑی بھی ہوسکتی ہے لیکن اس میں توازن ہونا چاہیے کہ اگر آپ کچھ حاصل کرتے ہیں، لوگوں میں بانٹیں۔ اگر کسی چیز کا تجربہ کرتے ہیں تو اس سے سبق حاصل کریں۔ آپ کی فہرست میں صرف چیزیں اکٹھی کرنا ہی نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کے تمام تجربے آپ کے لیے فائدہ مند اور بامقصد ہونے چاہئیں۔ آپ ارادہ کریں اور اپنی خواہش کے مطابق ان پر عمل کریں، اگر آپ عمل نہیں کریں گے تو آپ کو ہمیشہ اس بات پر افسوس رہے گا۔ آپ کی زندگی کی کامیابی کا اندازہ آپ کی مادی اشیا سے نہیں لگایا جاتا بلکہ اس بات سے لگایا جاتا ہے آپ کتنے اچھے انسان ہیں اور آپ نے اپنے تجربات سے کیا سیکھا ہے۔ آپ کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ آپ نے بھرپور زندگی گزاری ہے اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں یہ چیزیں نہیں دیکھنی چاہئیں کہ کس کے پاس بڑی گاڑی ہے یا کون سب سے زیادہ دولت مند ہے بلکہ میں نے یہ سیکھا ہے کہ ہمیں بھرپور انداز سے زندگی گزارنی جاہیے اور لوگوں سے محبت سے پیش آنا چاہیے۔ (رابن سیجر کی کتاب ’’دولت، صحت، خوشی،42 دنوں کا عملی کورس‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭

PRINCE SHAAN
06-26-2015, 09:51 AM
http://oi57.tinypic.com/2jcj7mb.jpg

Arosa Hya
06-27-2015, 12:28 PM
yehi numayan kam to tension dety hain pine

UmerAmer
06-27-2015, 02:43 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing