PDA

View Full Version : کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا م&am

Black Pearl
06-13-2015, 12:26 AM
​اس چاند کا دور نگر میں بسیرا رہنے لگا
پھر شام سے اپنے من میں اندھیرا رہنے لگا
اجڑی ہوئی گلیاں چپ چپ پیڑ ستانے لگے
دکھی جی کے بہلنے کے سارے بہانے ٹھکانے لگے
بڑا تاروں بھرا سہی خوب بسا سہی نیل گگن
کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا من
آگ کی آنچ پہ خود کو ہمیشہ جلایا کریں
صبح تلک یوں پوہ رات کا ساتھ نبھایا کریں
اس آگ کے ہاتھوں اجڑے نگر آباد ہیں بن

دل آپ ہی آپ کڑھتا رہے فریاد کرے
کیا قول و قرار ہوئے تھے کہاں تک یاد کرے
جب ہم نے کہا تھا دیکھنا بھول نہ جانا ہمیں
بھلا کس نے کہا تھا سمجھو نہ تم بیگانہ ہمیں
ہمیں یاد رہا تمہیں یاد نہیں وہ ایک وچن

اب خط نہ سندیسہ نہ باتیں نہ ملاقاتیں ہیں
بس جلتے سلگتے دن ہیں تو بے کل سی راتیں ہیں
اور دل کا یہ حال ہے کے اور کڑھے سمجھانے پر
ہم خود بھی بہت حیران ہیں اس دیوانے پر
اس من کو لگا اندر بھی گہن اور بھر بھی گہن

اس کھیل میں ہاں ہم ہار گئے وہ جیت گئے
وہ جو دور بھلا کے پریت گئے سب بیت گئے
اب جیتے ہیں پر اس زندگی میں نہ رنگ نہ راس
سکھ چین کی اک گھڑی کو گئی ہے جان ترس
بڑے خوب ہیں لوگ کہ خوش ہیں اور خود میں مگن

جو بیت گئی سو بیت گئی اب حال دل کیوں کہتے ہیں
رات میں اندھیرے اور دن میں درد کیوں سہتے ہیں
من کے اندر من کے بھر پل پل بے چین رہتے ہیں
جو دل کو ہم سمبھالیں تو ٹپ ٹپ آنسو بہتے ہیں
اب اپنے دل کی دھڑکنوں کی بس ایک ہی ہے دھن

Aseer e Wafa
06-14-2015, 12:03 AM
nice sharing

PRINCE SHAAN
06-26-2015, 06:28 AM
بہت خوب ... عمدہ شیئرنگ . شکریہ

intelligent086
07-30-2015, 02:59 AM
​اس چاند کا دور نگر میں بسیرا رہنے لگا
پھر شام سے اپنے من میں اندھیرا رہنے لگا
اجڑی ہوئی گلیاں چپ چپ پیڑ ستانے لگے
دکھی جی کے بہلنے کے سارے بہانے ٹھکانے لگے
بڑا تاروں بھرا سہی خوب بسا سہی نیل گگن
کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا من
آگ کی آنچ پہ خود کو ہمیشہ جلایا کریں
صبح تلک یوں پوہ رات کا ساتھ نبھایا کریں
اس آگ کے ہاتھوں اجڑے نگر آباد ہیں بن
کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا من
دل آپ ہی آپ کڑھتا رہے فریاد کرے
کیا قول و قرار ہوئے تھے کہاں تک یاد کرے
جب ہم نے کہا تھا دیکھنا بھول نہ جانا ہمیں
بھلا کس نے کہا تھا سمجھو نہ تم بیگانہ ہمیں
ہمیں یاد رہا تمہیں یاد نہیں وہ ایک وچن
کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا من
اب خط نہ سندیسہ نہ باتیں نہ ملاقاتیں ہیں
بس جلتے سلگتے دن ہیں تو بے کل سی راتیں ہیں
اور دل کا یہ حال ہے کے اور کڑھے سمجھانے پر
ہم خود بھی بہت حیران ہیں اس دیوانے پر
اس من کو لگا اندر بھی گہن اور بھر بھی گہن
کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا من
اس کھیل میں ہاں ہم ہار گئے وہ جیت گئے
وہ جو دور بھلا کے پریت گئے سب بیت گئے
اب جیتے ہیں پر اس زندگی میں نہ رنگ نہ راس
سکھ چین کی اک گھڑی کو گئی ہے جان ترس
بڑے خوب ہیں لوگ کہ خوش ہیں اور خود میں مگن
کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا من
جو بیت گئی سو بیت گئی اب حال دل کیوں کہتے ہیں
رات میں اندھیرے اور دن میں درد کیوں سہتے ہیں
من کے اندر من کے بھر پل پل بے چین رہتے ہیں
جو دل کو ہم سمبھالیں تو ٹپ ٹپ آنسو بہتے ہیں
اب اپنے دل کی دھڑکنوں کی بس ایک ہی ہے دھن
کیوں چاند کی کھوج میں کھویا رہے بھٹکا ہوا من

عمدہ اور خوب صور ت انتخاب

http://www.mobopk.com/images/sobeautifulthankutu.png

KhUsHi
07-30-2015, 07:24 AM
بہت ہی پیاری شئیرنگ کی ہے
آپکی مزید اچھی اچھی شئیرنگ کا انتظار رہے گا
بہت بہت شکریہ۔

Black Pearl
08-02-2015, 11:59 AM
بہت ہی پیاری شئیرنگ کی ہے
آپکی مزید اچھی اچھی شئیرنگ کا انتظار رہے گا
بہت بہت شکریہ۔
passand karnay ka bohat shukria.........

CaLmInG MeLoDy
08-02-2015, 04:50 PM
bohot khoobsoorat sharing..thnx alot