PDA

View Full Version : خواب ادھورے ہی صحیح خواب سہارا تو ہیں



CaLmInG MeLoDy
05-22-2014, 01:18 PM
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ


اس جملے کا خدا نا خواستہ یہ معنی نہیں کے لا الہ الا اللہ کے معنی کو ہم اپنے من گھڑت معنی دے ڈالیں .بلکہ یہ نعرہ اسلئے بلند کیا گیا تھا کے پاکستان کو اسلامی جمہوری پاکستان بنایا جا سکے. یہ ہی خواب دیکھا گیا تھا ، جب پاکستان کا قیام ہوا تھا. پاکستان کا معرض وجود میں آنا ہی مقصد در اصل اس بات پر عمل کرنا تھا . لا الہ الا اللہ کا کیا مطلب ہے ؟ کہ الله کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، یعنی الله کے سوا کسی کو بھی مدد کے لئے نا پکارا جائے .مگر آج کے پاکستان کا یہ مطلب صرف ایک خواب بن چکا ہے . کہ جو ادھورا ہے .مگر پھر بھی پاکستان کی یہ بنیاد ہمارے لئے بہت بڑا سہارا ہے . کہ جس کو سوچ کر اور کچھ نہیں تو یہ ذہن میں ضرور آتا ہے کے ، جس ملک کو الله کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، اس پر الله پاک کی خاص نظر کرم ضرور رہے گی. جس کے معرض وجود میں آتے ساتھ ہی دنیا کا نقشہ بدل گیا، ایسے ملک کا وجود میں آنا بے مقصد تو نہیں.
ضرورت بس اس بات کی ہے کہ اب اس خواب کو تعبیر دی جائے ،میں سیاست کو، پاکستان کے حالات کو بار بار زیر بحث نا لاتے ہوئے اس عنوان کو بس ادھورے خواب کے پورے ہونے کے یقین تک کی ہی بات کرونگی .کیوں کے اب وہ وقت آ گیا ہے کہ سیاست کو رکھا جائے ایک طرف اور اپنے ایمان کو کیا جائے تازہ ، کیوں کے ہم صرف پاکستانی ہی نہیں مسلمان بھی ہیں ، کہ جو اس دنیا میں بھیجا ہی اسلئے گیا ہے کہ لا الہ الا اللہ کے کلمہ کو عام کر سکے .اس کی شروعات ہمیں پاکستان سے ہی کرنی ہوگی . جہاں یہ الفاظ دہرائے جانے غلط نہیں ہونگے کہ

شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

ہادی و رہبر سرور دیں
صاحب علم و عزم و یقیں
قرآن کی مانند حسیں
احمد مرسل صلی علی
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

مگر ہماری خاموشی، سرد مہری ، پاکستان کے حالات سے لا تعلقی، خود غرضی کی حد تک بس اپنی غرض سے غرض ، امیر ہیں تو اپنے پیسے کے زوم میں ان لوگوں کی طرف نگاہ بھی ڈالنا نہیں چاہتے کہ جن کو ہماری ہی ضرورت ہے ، اب ضرورت ہے کہ ایسی طاقتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے کہ جو دہشت گردی کے نام پر پاکستان جیسے اسلامی ملک میں اپنی حکمرانی کر رہے ہیں، دشمن ہمیشہ کمزور رگ پر ہاتھ رکھتا ہے، اور اسلامی ممالک میں پاکستان کے سیاست دانوں نے، عوام نے، خودغرض لوگوں نے پاکستان کو کمزور رگ ثابت کر دیا ہے، یہ جنگ اس ملک کی نہیں، بلکہ اسلام کی جنگ ہے، مگر ہمارے الفاظ پر، ہمارے اعمال پر ، ہمارے اوپر خوف کا پہرا بیٹھا دیا گیا ہے، کہ اگر بولے ، تو مختلف عوامل ایسے شامل تقدیر کر دیئے جایئنگے کہ خاموشی اختیار کرنا ہمیں زیادہ بہتر لگے گی. یہ بے ہسی نہیں تو اور کیا ہے، اے پاکستان کے نوجوان ، کیا تو صرف سٹیٹس بنانے کے لئے پیدا کیا گیا ہے، کیا تو ایک مسلمان نہیں ؟تو دین اسلام کے نام پر جہاد نہیں کر سکتا ، تو کم از کم اپنے نفس سے تو جہاد کر ، کہ تیرا نفس تجھے رشوت خور ، مغرور، لالچی ، بنائے دے رہا ہے ، تیرے اندر شیطانی قوت پیدا کیے دے رہا ہے، کہ جس کی طاقت سے تو اپنے نفس کو مات دے کر ، اپنی عیاشی کو اپنی کوتاہیوں کو پروان چڑھا رہا ہے ، کیا تو اس لئے مسلمان ہے ؟

چھوڑ تعلق داری چھوڑ
اٹھ محمود بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیر اللہ کا نام مٹا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

جرات کی تصویر ہے تو
ہمت عالمگیر ہے تو
دنیا کی تقدیر ہے تو
آپ اپنی تقدیر بنا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

ایک وہ وقت تھا جب بت پتھروں کی صورت میں تھے ، کہ جن کو توڑ کر ایک الله کی عبادت پر دھیان کروایا گیا . ایک بت آج کا انسان ہے ، کہ جس میں دنیا کی ہر برائی موجود ہے، مگر یہ بت پتھر کا بن چکا ہے، خود کو بدلنے کو تیار نہیں. اتنی جرات نہیں رکھتا ، کہ دل کے بہلاووں کو چھوڑ کر اپنی تقدیر کو دنیا کی تقدیر بنا ڈالے ، کیا تقدیر بدلنے والے اب کبھی اس دنیا میں پیدا نہیں ہونگے. اس میں کوئی شک نہیں کے تقدیر بدلنا صرف ایک الله کے ہاتھ میں ہے، پر حالات بدل کر حالات سے تقدیر بدلنا تو الله نے انسان کے اختیار میں دیا ہے . شرابی شراب پیئے تو یہ اسکی تقدیر نہیں، مگر اس سے پیدا کردہ نفسانی بیماریاں اس نے خد اپنی تقدیر کا حصہ بنا لیں، ایسے ہی اچھے کام کر کے، نیک کام کر کے ، جینے کا کوئی مقصد بنا کے انسان بہت کچھ بدل سکتا ہے، دنیا میں بہت کچھ الله پاک نے انسان کے اختیار میں دیا ہے، کیا صرف ظلم سہنا ، چپ رہنا ، اور لا الہ الا اللہ کے حقیقی معنی کو رد کرتے ہوئے صرف مادی خوشی کے خواہاں رہنا ہمارے پاکستانی اور مسلمان ہونے کو زیب دیتا ہے ؟یہ سراسر زیادتی ہے. اور ہر پاکستانی اس زیادتی کا مرتکب ہو رہا ہے.

نغموں کا اعجاز یہی
دل کا سوز و ساز یہی
وقت کی ہے آواز یہی
وقت کی یہ آواز سنا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

پنجابی ہو یا افغان
مل جانا شرط ایمان
ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
ایک رسول اور ایک خدا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

آج یہاں زور دیا جاتا ہے تو صوبوں کی خود مختاری کا ، یہ صوبوں کی خودمختاری کے نام پر مسلمان کا جوڑ توڑ نہیں ؟ ہاں یہ مسلمان کا جوڑ توڑ ہے، یہ کن بحث و مباحثے میں الجھ بیٹھے ہیں ہم ؟ کیا سندھی ، پنجابی، پٹھان ، بلوچ ، مسلمان نہیں ؟ کیا ہماری سب کی ایک پہچان دین اسلام نہیں ؟ کیا ہم سب کا ایمان ایک الله اور رسول الله (ص) پر نہیں ؟ جب ہمارا ایمان ایک، ہماری پہچان ایک ، تو ہمارا پاکستان بھی ایک . ہم پاکستان کے حصے کر رہے ہیں ، یا اپنے حصے ؟ یہ ذات پات رنگ نسل جیسی تقسیم ہی تو ہے .یہ جرم ہی تو ہے، کہ جس جرم کے ہم مرتکب ہو رہے ہیں . کیا ہمارے مذہب میں اس تقسیم کی کوئی گنجائش باقی ہے ؟ اے مسلمان پوچھ اپنے دل سے..چاہے تو کوئی بڑا سیاست دان ہے، کوئی امیر کبیر خاندانی انسان ہے، یا پاکستان میں جینے والا غریب محنتی انسان . پوچھ اپنے دل سے ..کہ کیا یہ تقسیم جائز ہے..یہ صوبوں کا نام لوگوں کی پہچان بدلنے کے لئے ہو ، ہماری وجہ سے ہو رہی ہے. ہم کیوں ہونا چاہتے ہیں تقسیم .ہم کیوں اپنی بنیاد کھوکھلی کر رہے ہیں.

تجھ میں ہے خالد کا لہو
تجھ میں ہے طارق کی نمو
شیر کے بیٹے شیر ہے تو
شیر بن اور میدان میں آ
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

مذہب ہو تہذیب کہ فن
تیرا جداگانہ ہے چلن
اپنا وطن ہے اپنا وطن
غیر کی باتوں میں مت آ
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

ہمارا ایک بھائی ہماری زندگی سے جدا ہو . الله نا کرے. یہ ہی الفاظ ہونگے ہمارے.ہمارے شہدا بھی کسی کے بیٹے تھے، بھائی تھے، باپ تھے. اور ایسے کتنے ان گنت نام ہیں ، کہ جو اب ہمارے بیچ نہیں. پر ہمارے لئے ، اس پاکستان کے لئے کیا کچھ کر گزرے ، کیا وہ جانیں قیمتی نہیں تھیں. جو ہم پر قربان ہو گیئں ، کیا آج کے پاکستان کے لئے ، کہ جس کی ڈور کوئی غیر ملکی کھینچ رہا ہے، اور ہمارے سیاستدان ان کی کٹھ پتلی ہیں ، کیا یہ تماشا دیکھنے والے تماشائی ہیں ہم ، کیا پاکستانی ہم جیسے تماشایوں کے لئے پیسا پھینکو تماشا دیکھو والا کھیل ہے ؟ یہ وقت ہے ، سوچ کو جگانے کا، بجائے اس کے کہ غیر ملکیوں کے الزامات کی زد میں آ کر ، خود کو ، خد کے وقار کو ، پاکستان کو خاموشی سے کھوتے ہوئے دیکھیں،ہمیں چاہئے کے اب بیدار ہو جایئں . ہمیں چاہئے ، کے ہوشیار ہو جایئں .

اے اصغر اللہ کرے
ننھی کلی پروان چڑھے
پھول بنے خوشبو مہکے
وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
پاکستان کا مطلب کیا؟
لا الہ الا اللہ

کیا کیا نا خواب دیکھے اس عرض پاک کے لئے ، ہمارے قائد نے، اقبال نے، ہمارے شہیدوں نے، پاکستان کا خواب ، کیا یہ ہی تھا پاکستان کا خواب؟ کیا یہ ہی تھا مقصد پاکستان ؟، ابھی اس خواب کی تعبیر حاصل نہیں ہوئی ، پر یہ خواب ہی ہماری پچھلی نسلوں کا سہارا تھا، اور آج کی نسل کا بھی سہارا ہے. اور آنے والی نسل کا بھی سہارا ہوگا . پاکستان ہمیں پیارا تھا، پیارا ہے پیارا ہوگا .میری دعا ہے ، کہ جیسا خواب اس پاکستان کے لئے اس کے معرض وجود میں آنے سے پہلے دیکھا گیا تھا. وہ آج کے پاکستان کا ہر بچہ بچہ دیکھے . کیوں کے یہ خواب ہی ہمیں ہمارے کامیابی کے سفر کی طرف روانہ کرینگے ، اور ہمیں ہماری منزل کی پیچاں کروایئں گے. میں ان خوابوں کی تعبیر نہیں چاہتی ، جو ایک محبوب اپنے محبوب کے لئے دیکھے، جو ایک باپ اپنی کامیاب اولاد کے لئے دیکھے، جو ہر انسان اپنے لئے دیکھتا ہے. یہ خواب تو دنیاوی خواب ہیں، جو دنیا میں ہی رہنے کے لئے ہیں. یہیں رہ جایئں گے. پر ہمارا اصل خواب تو لا الہ الا اللہ ہے ، جو نا تو ادھورا ہے، نا ہی ہم گوارہ کرینگے ادھورا چھوڑنا . بس ارادہ مصمم ہونا چاہئے. نیک ہونا چاہئے. الله پاک ہمیں ہمارے تمام نیک خوابوں کی تعبیر دے .

آمین .

illusionist
05-22-2014, 01:51 PM
Pakistan ab islamic nahi sirf republic hai ....... Jahan hum geo ary jaisa media islam ko kuch ka kuch banaraha hai or laug bun rahay hain

patriot19472001
05-22-2014, 03:50 PM
بے حد عمدہ - اصل میں صوبوں کی بات کی بنیادی وجہ ایک اچھا نظام وضع کرنا ہے تا کہ نظام کے ہر ایک جزو کو صحیح طرح سے سنبھالا جا سکے - لیکن اسکو بھی لوگوں نے سیاست کا ذریعہ بنا لیا - میں جنوبی پنجاب کا رہنے والا ہوں - اور جنوبی پنجاب میں بھی وہاں جہاں سے ہماری صدا شاید ہی کسی تک پنہچ پاتی ہو - اور جب لاہور یا کسی اور شہر جاتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے - کہ کیا ہم ٹیکس نہیں دیتے جو ان لوگوں کو ہم نظر نہیں آتے - تفصیل بہت لمبی ہے - بس الله ہم سب کو ہدایت دیں - آمین

Mamin Mirza
05-22-2014, 10:25 PM
یہ ہاتھ سلامت ہیں جب تک
اِس خوں میں حرارت ہے جب تک
اِس دل میں صداقت ہے جب تک
اِس نطق میں طاقت ہے جب تک




اِن طوق و سلاسل کو ہم تم
سکھلائیں گے شورشِ بربط و نے
وہ شورش جس کے آگے زبوں
ہنگامہءِ طبلِ قیصر و کے


آج صبح فیض صاحب کا یہ کلام ایک بار پھر نظر سے گزرا،تب اندازہ نہیں تھا اسے یہاں کوٹ کروں گی۔
بات ایسی ہے کہ ہے تو ایک اسلامی ملک ہی،کوئی مانے یا نہ مانے۔اسلام کے نام پر بنا،قائم ہے اور رہتی دنیا تک رہے گا۔یہ الگ بات کہ اس کا نظام بنانے والے کچھ جدت پسند نکلے۔۔جمہوریت کی ٹوٹی پھوٹی شاہراہ پر اسے ایسا سوار کیا کہ پھراس ریاست کے قائم ہونے کا مقصد کیا تھا وہ ہی سب کو بھول گیا۔اور کسی نے درمیان میں اسے واپس لانے کی کوشش بھی کی تھی تو تب بھی کچھ نام نہاد مولویوں کو اس وقت بھی تکلیف ہوئی تھی کہ ملک کس راہ پر چل پڑا ہے۔۔۔اور اس وقت تو جو حالات ہیں سمجھ ہی نہیں آتا کہ ہوگا کیا۔۔!
اس ملک کو صرف ایک اچھے،سچے،عدل پرور،نیک حکمران کی ضرورت ہے۔۔۔جس دن وہ مل گیا۔۔سب اندھیرے دور ہوجائیں گے۔۔۔۔ہم اپنے شہیدوں کی کوئی قربانی بھولنے والی قوم نہیں ہیں۔۔۔مسائل کی دلدل میں الجھا ضرور دئیے گئے ہیں پر ایسا ہے کہ وطن پر آنچ آنے دینا ہم میں سے کسی کی سرشت میں ہے ہی نہیں۔۔۔‘!
جنھوں نے کبھی غربت دیکھی ہو،نہ بھوک،نہ افلاص،،،،نہ کبھی کوئی تنگی برداشت کی ہو،انھیں عوام کی تکالیف کا اندازہ ہوا نہیں کرتا۔۔۔۔سیاست اور سیاست سے وابستہ ہر فرد یہاں آخرت اور جوابدہی کے عمل کو بھلائے بیٹھا ہے۔۔۔۔سب یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں دیکھنے والا کوئی نہیں ان سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں۔۔۔دنیا پرست لوگ ہیں،،،جس دن کوئی دین دار مل گیا۔۔اس دن اس ملک کا نقشہ کچھ اور ہوگا۔۔۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ساری برائی صرف پاکستانی معاشرے میں ہی ہیں تو یہ سراسر اس کی بھول ہے۔۔۔عرب معاشرے ہوں یا امریکہ برطانیہ سب ہی کے نظام میں خامیاں اور برائیاں ہیں۔۔سلامت صرف اپنے عدل کی وجہ سے ہیں۔۔۔۔۔ہمارے ملک میں عدل ہی ناپید ہے۔۔اس لئے ہم زوال کا شکار ہیں۔۔۔۔کہ فرعون کی پکڑ بھی اس وقت ہوئی تھی جب اس نے اپنے عوام کے ساتھ عدل و انصاف کرنا چھوڑا تھا،خود کو خدا کہلوانے پر بھی اللہ سائیں نے اسے نہیں جکڑا تھا۔۔۔۔!
فی الحال میرے پاس امید کا کوئی جگنو نہیں کہ اسے تمہاری ہتھیلی پر رکھ سکوں۔۔۔۔۔مگر ایسا ہے کہ معجزوں پر یقین ابھی بھی قائم ہے میرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بازی پلٹتے دیر کتنی لگتی ہے۔۔۔ہے ناں۔۔۔کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

Ria
05-22-2014, 11:22 PM
Shurkia umdaa tehreer share krny k liye....:)
baqi tafseeli tabsra subha...:D

CaLmInG MeLoDy
05-28-2014, 07:07 PM
Shurkia umdaa tehreer share krny k liye....:)
baqi tafseeli tabsra subha...:Dwo subh abhi tak kion nahi aai..

Ria
05-29-2014, 01:55 AM
wo subh abhi tak kion nahi aai..

ooopssss sorry dear.....:P
uni k last days k chakkr me na, sb bhol jati houn....:P

Ria
05-29-2014, 02:03 AM
Ruby behtreen tehreer....
Belkul theak baat ki aap ny, asl me ab ye waqt nahi hy k kise maseeha ka intzar kia jay...
MOOSA ko KHIZAR k pas jana parta hy, KHIZAR MOOSA k pas nahi aia krty....
so ab PAKISTAN ki taqdeer hamry he hathon me hy, hamry hathon sy murad her aik indivudal hy chahy wo aap houn ya me ya koi tasera, fard e wahid ka farz hy ye k wo apny hissy ka kam krta jay...
aur aap ny bht khoobi sy es bat ko tehreer ki lari me pero dia...
khush rahiey aur apni soch sy jila bakh'shti rahien..
JAZAK ILLAH HO KHAIR

singer_zuhaib
11-30-2014, 10:57 AM
Assalam o Alaikum.

I Don Agree Pakistan ka Matlab kia LA ILLAH HA ILLALLAHA.

pakistan ka Matlab Kia LA ILLAHA ILLALLAH HO MUHAMMAD DAR RASOOLULLAH.

Humari buniyad he galat rakhi gai or aaj tak vo he buniyad chalti aa rahe hai k hum ne ye Mulk ALLAH k naam pe Hasil to kar lia par Es Mulk mai aaj tak Islamic Shariyat nafizul Amal na Aa saki bal k Pak ki pori history mai ek baar bhi Islami party ki hakumat na ban saki jab k Ye mulk islam k liye baba tha Shariyat e Muhammadi es pe nafizul Amal hona thi par Jab naraa he adhura ho ga to phir Adhura nizaam he ho ga na.

aaj ALLAH k naam lewa to hain pak mai par MUHAMMAD Ki Seerat pe chalne wale shaz o nazar he nazar ate hain.