PDA

View Full Version : ذہنی تناو(اسٹریس) سے بچانے والی 10 غذائین!

intelligent086
05-04-2015, 04:59 PM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12869_29150518.jpg.pagespeed.ic.RetFv839ry .jpg

ماریہ عزیز
ذہنی تناؤ(اسٹریس) صحت انسانی کا خطرناک دشمن ہے اور المیہ یہ ہے کہ دور حاضر کا ہر انسان کسی نہ حوالے سے اس کا شکار ہے۔ اسٹریس یا ذہنی دباؤ کا لفظ عموماً ہم اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ہم مختلف وجوہات کی بنا پر تناؤ اور پریشانی کا کا شکار ہوتے ہیں۔ذہنی دباؤ ایک قسم کی منفی قوت ہوتی ہے ،جس سے ہمارا جسم متاثر ہوتا ہے جبکہ اس کے محرکات بیرونی ہوتے ہیں۔ یہ اسباب طویل مدت کے بھی ہوسکتے ہیں، جیسے بے روزگاری، خانگی مسائل، مستقبل کی فکر وغیرہ اور مختصر دورانیے کے بھی، جیسے ٹریفک میں پھنس جانا یا کسی جگہ مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکنا وغیرہ۔موجودہ میں لوگ بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں اور یہ چیز جسمانی و ذہنی طور پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی تناؤ یا دباؤ بہت زیادہ عام ہوچکا ۔ہر دوسرا فرد اس وقت اسٹریس کا شکار ہے، یہاں تک کہ بچے بھی تعلیمی مصروفیات کے نتیجے میں چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور اس دباؤ کا حد سے زیادہ بڑھ جانا انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے، کیونکہ متعدد ذہنی و جسمانی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تاہم آپ کی غذا اس تناؤ(اسٹریس) کو کم یا ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔درحقیقت کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں، جو بلڈ شوگر ہی نہیں بلکہ آپ کے جذباتی ردعمل کو بھی مستحکم کرنے کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں: 1:سبز پتوں والی سبزیاں جب انسان ذہنی تناؤ کا شکار ہوتا ہے، تو اس کے اندر فاسٹ یا جنک فوڈ کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہے، مگر اس موقع پر سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، کیونکہ دماغ میں خوشی کا احساس پیدا کرنے والے کیمیکل ڈوپامائن کی مقدار بڑھاتا ہے ،جو آپ کو پرسکون کردیتا ہے۔ 2012ء میں طبی جریدے جرنل آف ایفیکیٹو ڈس آرڈرز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ان سبزیوں میں فولاٹی نامی جز موجود ہوتا ہے ،جو اسٹریس کی علامات کا خطرہ کم از کم کردیتا ہے، جبکہ اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد زیادہ پرسکون، خوش باش اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ 2:جو کا دلیہ اگر تو آپ دلیے کے شوقین ہیں ،تو ممکن ہے کہ آپ کو بھی ذہنی تناؤ کا سامنا ہی نہ کرنا پڑے، میساچوسٹیس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک تحقیق کے مطابق دلے میں شامل کاربوہائیڈریٹس دماغ میں ایک کیمیکل سیروٹونین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ اسٹریس سے نجات کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کی طرح ہی اثر کرتا ہے جبکہ دلیہ سے خون میں گلوکوز اور اسے آگے بڑھ کر ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔ 3:دہی سننے میں چاہے جتنا بھی عجیب لگے ،مگر انسانی معدے میں پائے جانے والے بیکٹیریا تناؤ کو پھیلانے میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی 2013ء کی ایک تحقیق کے مطابق معدے تک دماغی سگنل جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تناؤ کے باعث ہاضمے کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ، تاہم دہی میں موجود صحت بخش بیکٹیریا دماغ کے ان حصوں کی سرگرمیاں کم کردیتے ہیں جو کہ جذبات کو کنٹرول کرتے ہیں جس سے ذہنی تناؤ بھی کم ہوجاتا ہے۔ 4:مچھلی جب کوئی فرد تناؤ کا شکار ہوتا ہے، تو اس کے اندر دہشت یا فکرمندی کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول اور ایڈرنالائن کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے، تاہم اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اس مرض کا خطرہ 20 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مچھلی میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے تناؤ کا باعث بننے والے ہارمونز کے منفی اثرات کو پسپا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 5:بلیو بیریز جب کوئی انسان ذہنی تناؤ کا شکار ہوتا ہے، تو اس کے اندر ایک جنگ بھی شروع ہوجاتی ہے، ایسے میں بیریز خاص طور پر بلیو بیریز میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈنٹس تناؤ پر قابو پانے کے لیے جسمانی ردعمل کو بہتر بناتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بلیوبیری کھانے والے افراد میں خون کے سفید ذرات کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ تناؤپر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 6:پستے جب ذہن میں منفی خیالات کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، تو اپنے ہاتھوں سے کوئی چیز بار بار کرنا اس اندرونی کشمکش کو کم کردیتا ہے جیسے پستے یا مونگ پھلی کے چھلکوں کو اتارنا وغیرہ، یہ حرکت لوگوں کو پرسکون کرتی ہے جبکہ یہ میوہ وزن کم کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جبکہ دل کی صحت کے لیے اس کے فوائد کو بھی طبی ماہرین تسلیم کرتے ہیں۔ ماہرین کے بقول پستوں کے استعمال سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوجاتی ہے ،جس سے ذہنی تناؤمیں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔ 7:چاکلیٹ ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ معمولی مقدار میں استعمال تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک طبی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس تناؤ کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول کی مقدار کم کردیتے ہیں، جبکہ یہ خون کی شریانوں کی دیواروں سے ٹکرا کر بلڈپریشر کی سطح کم کرکے دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔ 8:دودھ دودھ وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ ہمارے اندر خوشی کے احساس کو بڑھانے کے لیے بہتر جزو ہے۔ لندن کالج یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی اوراسٹریس کا شکار ہونے کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار دہشت اور تناؤ کے خطرے کو کم کردیتا ہے، دودھ کے ساتھ ساتھ مچھلی، انڈے کی زردی وغیرہ بھی اس مقصد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ 9:ایووکیڈو ایووکیڈو جسے ناشپاتی بھی کہا جاتا ہے، کے ایک ٹکڑے کا کسی مشکل وقت استعمال تناؤ کی سطح کو کم کرکے آپ کے اندر بھوک کا احساس بھی پیدا نہیں ہونے دیتا۔ سوئیڈن کی لوما لنڈا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ اس پھل کا استعمال لوگوں کے اندر اگلے تین گھنٹے تک کسی چیز کو کھانے کی خواہش کو 40 فیصد تک کم کردیتے ہیں اور اس طرح تناؤ کا شکار ہونے پر صحت کے لیے نقصان دہ اشیاء جیسے فاسٹ فوڈ آپ کے لیے مسئلہ نہیں بنتے۔ 10:کاجو کاجو میں پائے جانے والا زنک ذہنی خوف یا فکر کی سطح کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کاج کے استعمال سے ذہنی تشویش کی سطح میں 31 فیصد تک کمی آجاتی ہے، کیونکہ اس میں شامل زنک ایک ایسے اعصابی کیمیکل پر اثرانداز ہوتا ہے جو کہ انسانی مزاج پر اثرانداز ہوتا ہے۔ کاجو میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں ،جو تناؤ کو کم کرکے جسم کو دیگر طبی فوائد بھی پہنچاتے ہیں۔ ٭…٭…٭

intelligent086
05-04-2015, 05:04 PM
CaLmInG MeLoDy Gorgeous Princess Nimra Rashid Arosa Hya ayesha ~KAYRA~ Ainee maya BDunc Raja Pakistani UmerAmer Rania PRINCE SHAAN Killer Attitude

Miss You
05-04-2015, 06:46 PM
JazakAllah

Arosa Hya
05-05-2015, 01:38 PM
i call it to make someone over concious........... depression k factor control krny chahiyain

kami
05-05-2015, 11:37 PM

achi post

PRINCE SHAAN
05-05-2015, 11:44 PM
http://oi60.tinypic.com/2jazte1.jpg

intelligent086
05-06-2015, 12:32 AM
achi post

http://oi60.tinypic.com/2jazte1.jpg

http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

CaLmInG MeLoDy
05-11-2015, 09:52 AM
bohot umda post habib bhai.par mujhe ye bataiye.ke zehni dabaow ki wajoohaat kaise khatam ki jaye..jab ke wo zindagi ka hisa houn..:(

intelligent086
05-14-2015, 10:31 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif