PDA

View Full Version : اگر پرندے کو پکڑنا چاہتے ہیں،تو اسے ڈرائی®



intelligent086
05-04-2015, 10:01 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12866_63368440.jpg.pagespeed.ic.T-5rP14kRn.jpg

ایک مشہور کہاوت ہے۔۔۔’’پرندے کو پکڑنے کا یہ طریقہ نہیں کہ آپ اسے ڈرا دیں۔۔۔!‘‘یہ کہاوت زندگی کے ہر اس شعبہ پر لاگو ہوتی ہے جس میں آپ مہارت اور کامیابی کے خواہش مند ہیں تو بھی دوسروں پر خوف طاری کرنے کی ترکیب یا تکنیک آپ کے کام نہیں آ سکتی۔اگر آپ لیڈر بننے کے خواہش مند ہیں تو بھی یہ طریقہ کار گر ثابت نہیں ہو سکتا۔۔۔اگر آپ نامور کھلاڑی بننا چاہتے ہیں تو بھی یہ کلیہ کام نہیں آئے گا۔۔۔کیا آپ نے سوچا کہ یہ کلیہ کیوں کار گر نہیں ہو سکتا۔۔۔؟ کیوں کار آمد نہیں ہے۔۔۔؟ کیوں کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کوئی ذی ہوش انسان اس روش کو پسند نہیں کرتا۔۔۔’’جبر و تشدد ہمارا ورثہ ہے!‘‘اور یہ منفی رویہ ہمیں اپنے ان آبائو اجداد سے ورثے میں ملا ہے جو گھاس پھوس اور درختوں کے پتوں سے اپنا جسم ڈھانپتے اور غاروں میں رہتے تھے۔ ہزاروں سال گزرنے کے بعد بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسے آپ’’نہ ہونے کے برابر‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔ پر تشدد رویہ ہر قوم کی میراث ہے، اور کوئی اس سے دست برادار ہونے کے لیے تیار نہیں۔۔۔ کیوں کہ یہ ہماری ’’جبلت‘‘ کا سب سے بڑا عنصر ہے۔۔۔!اگر ’’سیب والی پیسٹری‘‘ امریکیوں کی پسندیدہ شے ہے تو ’’تشدد‘‘ بھی امریکیوں کا من پسند ’’مشغلہ‘‘ ہے۔ ان کی ’’قومی پہچان‘‘ ہے۔ ! ’’تشدد اور جبر و استبدار‘‘ اگر وسیع پیمانے پر دیکھنا ہو تو دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والی جنگوں، معاشی مسابقت اور تصادم سے لطف اندوز ہوں۔ اس سے ہٹ کر مختلف کمپنیوں، تجارتی اداروں، سیاسی جماعتوں، شہری آزادی کے حقوق کے لیے فسادات مچانے والے طبقوں میں بھی آپ کو تشدد اور ڈرانے دھمکانے کے مناظر عام دکھائی دیں گے۔یاد رکھیے، اگر ہم نے اس پُر تشدد رویے کو آج روکنے کی کوشش نہ کی تو کل ہم اسے روکنے پر قادر نہیں رہیں گے۔ لہٰذا’’ایک دوسرے کو ڈرانا دھمکانا چھوڑ دیجیے‘‘’’ایک دوسرے کا احترام کیجیے۔ ایک دوسرے کے کام آئیے‘‘’’دوستانہ، مخلصانہ اور ہمدردانہ رویہ اپنائیے‘‘’’اگر ہمیں اپنی بقاء مقصود ہے تو اس روش کو ترک کر دیجیے‘‘۔ (ایم- آر- کوپ میئر کی تصنیف ’’آپ چاہیں ،تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…

Miss You
05-04-2015, 12:41 PM
Sae

KhUsHi
05-04-2015, 12:46 PM
Thanks for great sharing