PDA

View Full Version : ارکان ایمان



KhUsHi
05-02-2015, 12:46 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ارکان ایمان




ارکان ایمان چھ ہیں:​





اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا​




اس کے فرشتوں پر ایمان لانا​




اس کی کتابوں پر ایمان لانا​




اس کے رسولوں پر ایمان لانا​




قیامت کے دن پر ایمان لانا​




اور اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لانا​





اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَلَٰكِنَّ ٱلْبِرَّ مَنْ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْءَاخِرِ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةِ وَٱلْكِتَٰبِ وَٱلنَّبِيِّۦنَ
ترجمہ: اور لیکن نیکی تو یہ ہے جو الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اورفرشتوں اور کتابوں او رنبیوں پر
(سورۃ البقرۃ،آیت177)

اور فرمایا:
ءَامَنَ ٱلرَّسُولُ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِۦ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ ءَامَنَ بِٱللَّهِ وَمَلَٰٓئِكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍۢ مِّن رُّسُلِهِۦ ۚ وَقَالُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ ٱلْمَصِيرُ ﴿285﴾
ترجمہ: رسول نے مان لیا جو کچھ اس پر اس کے رب کی طرف سے اترا ہے اور مسلمانوں نے بھی مان لیا سب نے الله کو اور اس کے فرشتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور اس کے رسولوں کو مان لیا ہے کہتے ہیں کہ ہم الله کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور مان لیا اے ہمارے رب تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے
(سورۃ البقرۃ،آیت285)

اور فرمایا:
إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ
ترجمہ: ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے (سورۃ القمر،آیت49)

اور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
أن تؤمن بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر وتؤمن بالقدر خيره وشره
ترجمہ: یہ کہ آپ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائیں ،اور اس کے فرشتوں پر،اس کی کتابوں پر،اس کے رسولوں پر،قیامت کے دن پر اور اچھی وبری تقدیر پر۔

Miss You
05-02-2015, 11:18 AM
JazakAllah

PRINCE SHAAN
05-02-2015, 12:02 PM
جزاک الله خیر
بہت ہی عمدہ شیرینگ ھے ۔ شکریہ