PDA

View Full Version : آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ



intelligent086
04-28-2015, 03:02 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/12825_50372944.jpg

قدیم مصری دور میں ایسے مدارس قائم کیے گئے تھے جہاں مختلف لوگ انسان کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے تھے۔ اس دور میں اس اہم موضوع پر بہت ناقابلِ یقین دریافت ہوئیں۔ جنہیں آج بھی مشعلِ راہ سمجھا جاتا ہے۔ ماضی کی ان عظیم کوششوں سے آج بھی بھرپور استفادہ کیا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں ہونے والی اس تحقیق کا سب سے نمایاں پہلو یہ تھا کہ آدمی کو اپنی قسمت پر مکمل اختیار حاصل کرنے سے قبل اپنی شخصیت کو سمجھنا ہوگا۔ اسے اپنی ذات میں چھپی سچائی کا پتہ لگانا ہوگا۔ برسوں پہلے حاصل ہونے والی اس نایاب تحقیق کی بدولت آج کے دور میں بھی انسان کا اس پر چلنا ناممکن نہیں۔ اگر غور کیا جائے تو ہمیں یہ بخوبی پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں بزرگوں کے کہے لفظ اور مثالیں اُن کی زندگی کے تجربات کا نچوڑ یا آئینہ دار ہیں جنہیں آج بھی لوگ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آج بھی ہمارے معاشرے میں اس حکمتِ عملی پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کی زندگی کے بنیادی مقصد پر تحقیق کے آثار ہزاروں سال پہلے مصری تہذیب میں بھی ملتے ہیں۔ یقینا ہر انسان کی پیدائش یا اس کے وجود کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ زندگی کا مقصد بغیر کچھ کیے چلے جانا سمجھتے ہیں انہیں اپنی زندگی میں عمر گزرنے کے علاوہ کوئی اور تبدیلی یا مقصد ضروری نہیں لگتا ہے وہ لوگ پیدائش، تعلیم، شادی، بچے اور موت تک کے عمل کو مصیبت یا ایسا عمل سمجھتے ہیں جس سے ان کا بچنا مشکل ہے وہ اپنی زندگی کے عظیم مقاصد اور ان تمام پہلوئوں کو مؤثر بنانے کے عمل سے ناواقف ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے خاص ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ تمام انسان خدا کی نظر میں برابر ہیں اور ہر انسان کے لیے مفلسی، بھوک، بیماری، پریشانی اور غم جیسے لوازمات نہیں ہیں۔ بلکہ ہر انسان کے حصے کی خوشیاں اور کامیابیاں اس کا انتظار کر رہی ہیں بس اس کا اپنے دماغ کا صحیح استعمال کرنے کی دیر ہے۔ ہر انسان قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہے کائنات میں ہر انسان کی افزائش فطرت کے قانون کے مطابق ہوتی ہے۔زندگی ایک بہت لمبی راہ گزر ہے اور انسان اس کا مسافر ہے۔ اس سفر کی ابتدا اُس کی پیدائش سے ہوتی ہے اور سفر کا یہ سلسلہ اس کی جسمانی موت پر ختم ہوتا ہے۔ چلیے اب واپس انسان کی جسمانی طرزِ زندگی کی جانب آتے ہیں جہاں ہر انسان کو خوداختیاری، آزاد خیالی، مرضی جیسے اوصاف کے علاوہ اپنی ذات قابو کرنے جیسے معجزات سے بھی نوازا گیا ہے تاکہ وہ اپنی خواہشات کو بھرپور انداز میں پورا کر سکے اسے اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا گیا ہے۔ اگر ہم اسے فصل کاٹنے کے برابر سمجھیں تب یہ زندگی کا پھل کھانے کے مترادف ہے۔ ہر انسان کو اپنے مقصد کے بارے میں صحیح جانکاری حاصل ہونی چاہیے۔ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کون ہے، وہ کیا ہے اور اس کی زندگی کا صحیح راہِ عمل کیا ہے۔روحانی اعتبار سے ہر انسان کا بنیادی مقصد خداوند کی ذات سے قرب حاصل کرنا ہے جبکہ جسمانی اعتبار سے ہر انسان کو اپنی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسی راہوں کو اختیار کرنا ہے جس پر چلنے کے لیے وہ پُراعتماد ہو۔ اسے ان تمام صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا جو اللہ تعالیٰ نے اسے انعام فرمائیں ہیں تاکہ وہ نہ صرف خود کامیابی کو حاصل کرے بلکہ خدا کے بندوں کی بھی مدد کرے اور انسانیت کا فرض بھی نبھائے۔ خدا نے آپ کو ایک جداگانہ تخلیقی شخصیت بنایا ہے وہ چاہتا ہے کہ آپ ناکامی کے بجائے کامیابی حاصل کریں کیونکہ خدا اپنے بندوں پر مہربان ہوتاہے۔ (برین ایڈمز کی کتاب ’’کامیابی کیسے ؟‘‘ سے مقتبس

intelligent086
04-28-2015, 03:04 AM
@CaLmInG MeLoDy (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=1) @Gorgeous Princess (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=562) @Nimra Rashid (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=29) @Arosa Hya (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=37) @ayesha (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=530) @~KAYRA~ (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=64) @Ainee (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=78) @maya (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=584) @BDunc (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=3) Raja Pakistani @UmerAmer (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=36)Rania Rania

CaLmInG MeLoDy
04-28-2015, 02:34 PM
thanks for sharing.its shared on social media via ur sharing :)

ayesha
04-28-2015, 08:15 PM
Nice sharing...

Daniel-7
04-28-2015, 09:21 PM
Bayran Adamas aur Dell Carnegey ke kuchh kitab main padha hun. Beshaq hum takhlakhi shaksiyat hain. Aur is yeqeen ke sath kamiyabi ke taraf badhna hai. Ameen.

intelligent086
04-29-2015, 12:36 AM
Bayran Adamas aur Dell Carnegey ke kuchh kitab main padha hun. Beshaq hum takhlakhi shaksiyat hain. Aur is yeqeen ke sath kamiyabi ke taraf badhna hai. Ameen.


Nice sharing...


thanks for sharing.its shared on social media via ur sharing :)

http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png

KhUsHi
04-29-2015, 04:05 AM
Thanks for great sharing