PDA

View Full Version : نظریہ بقراط(Hippocratic Theory)



intelligent086
04-27-2015, 10:36 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12824_40743638.jpg.pagespeed.ic.0LPmzJ1wqx .jpg
بقراط وہ اولین اور پہلا طبیب تھا جس نے کہا کہ انسانی جسم پر آنے والی بیماریاں خدا کی جانب سے شامت اعمال کا نتیجہ نہیں ہیں مزید یہ کہ تو ہم پرستی یعنی بدروحیں انسانی جسم میں بیماری پیدا نہیں کرتیں۔ ایسا سوچنا صرف وہم ہے۔ بقراط ہی وہ پہلا طبیب تھا جس نے ادویات کے اصول وقواعد کو فلسفے اور مذہبیات سے الگ کیا۔ بقراط کا کہنا تھا کہ دیوتا انسانوں کو بیماری کی شکل میں سزا نہیں دیتے۔ اس کا عقیدہ تھا کہ دیوتا انسان پر بیماریاں طاری نہیں کر سکتے۔ بلکہ بیماری کی وجہ یا سبب موسم، ماحول، آب و ہوا، خوراک اور عادات وغیرہ ہوتی ہیں۔ بقراط کے نظریہ علاج میں کسی بھی قسم کی بیماری کے حوالے سے پراسراریت نہیں ہے وہ انسانی جسم پر بدروحوں وغیرہ کا بالکل قائل نہ تھا۔ اگرچہ بقراط کے نظریہ میں سب کچھ پورے طور پر سائنسی طریق کے مطابق نہیں ہے لیکن اس کے نظریہ میں کسی غیر مرئی قوت کے اثرات سے بھی پوری طرح انکار ہے۔ بقراط کے نظریے میں انسانی جسم کی اناٹومی (Anatomy) اور فزیالوجی (Physiology) بھی مکمل طور پر درست نہیں ہے۔ لیکن اس حوالے سے نظریہ دینے والا بھی بقراط ہی تھا۔ اس طرح وہ اناٹومی اور فزیالوجی کا اولین استاد تھا۔ جبکہ بقراط کے بعد اس کی اناٹومی اور فزیالوجی میں ایک مدت کے بعد اضافہ اور درستگی کی گئی۔ بقراط کے دور میں انسانی اناٹومی اور فزیالوجی کے بارے میں طبیب زیادہ نہیں جانتے تھے بلکہ وہ تو انسانی جسم کے بارے میں صرف بیرونی حوالے سے ہی جانتے تھے اور اندرونی جسم کے بارے میں بہت معلومات رکھتے تھے کیونکہ اس دور میں انسانی جسم کی چیر پھاڑ مذہبی حوالے سے منع تھی۔ انسانی جسم کی چیرپھاڑ تو ہونہیں سکتی تھی اس لیے جانوروں کی چیر پھاڑ بھی ممنوع تھی لیکن کچھ باغی قسم کے طبیب چوری چھپے جانوروں کے جسم کو چیر پھاڑ کرکے اناٹومی اور فزیالوجی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے تھے۔ قدیم یونانی طب کے دو علیحدہ علیحدہ حلقے تھے۔ ایک حلقہ کو کنیڈین (Knidian) اور دوسرے حلقے کو کون(Kon) کہا جاتا تھا۔ ان دونوں حلقوں کے طبیب اگرچہ ایک جیسا علاج کرنے کا نظریہ رکھتے تھے لیکن دونوں حلقے علاج کے ایک دوسرے سے مختلف طریقے استعمال کرتے تھے۔ (ملک اشفاق کی کتاب ’’بقراط:حیات ، فلسفہ اور نظریات‘‘ سے مقتبس
CaLmInG MeLoDy Gorgeous Princess Nimra Rashid Arosa Hya ayesha ~KAYRA~ Ainee maya BDunc Raja Pakistani UmerAmer Rania

CaLmInG MeLoDy
04-27-2015, 02:46 PM
main parhti hon isse.thori dair main..dilchasp unwaan lag raha hai.issi liye khud ko dobara tag kar rahi hon CaLmInG MeLoDy

CaLmInG MeLoDy
04-28-2015, 02:35 PM
hmm very nice sharing..thnks for sharing.