PDA

View Full Version : مقصد حاصل کرنا



intelligent086
04-23-2015, 10:44 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12784_11424365.jpg.pagespeed.ic.XxcxTqtMX2 .jpg

مجھے پور ایقین ہے کہ آپ سب لوگوں کی زندگی میں کوئی ایک ایسا تھکا دینے والا پہلو ہے جسے آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہدف آپ کا مقصد حاصل کرنا ہے۔ وہ مقصد کوئی بھی ہو سکتا ہے مثلاً آپ اپنا پیشہ بدلنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ اس سے مطمئن نہیں ہے یا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں، آپ چست رہنا چاہتے ہیں یا آپ دوسرے لوگوں سے اپنے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ مقاصد بھی ہو سکتے ہیں جو کہ آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ آپ کا مقصد کیا ہے۔ لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ کا مقصد آپ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آپ جب بھی اپنے مقصد کو دیکھیں تو صرف یہ سوچیں کہ یہ آپ کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جب آپ مقصد حاصل کر لیں گے تو آپ بہت مطمئن ہو جائیں گے۔ اس سے آپ پیسہ، بہت زیادہ پیار، بہتر صحت، عزت نفس، بہتر جاب، اچھا گھر اور بہت سارے سفر کے مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کا مقصد خواہ کچھ بھی ہو، مقصد حاصل کرنے کے بعد آپ ایک اور حقیقت سے واقف ہوں گے، وہ کچھ اور چیز ہے، جو کہ میں آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ جو کچھ بھی ہے وہ آپ کے مقصد کو ظاہرکرتا ہے۔ ہماری منزل کے پیچھے ہمیشہ ایک مقصد ہوتا ہے:ہر منزل کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے خواہ وہ مادی، جذباتی یا روحانی ہو، ہمیں مقصد دریافت کرنے کی ضرورت اس لیے ہوتی ہے کہ وہ سب سے خاص ہے اور زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ مقصد کے بغیر ہر چیز اپنے حقیقی معنی کھو دیتی ہے۔ ہر خاص کام اور مقصد کے بارے میں جاننا بہت اہم ہے۔ آپ کا مقصد آپ کی منزل حاصل کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ جب بھی آپ اپنے مقصد کو دیکھیں توآپ اپنے آپ سے سوال کریں، یہ مجھے کیا دے گا؟ بالآخر آپ کو یہ یقین ہو جائے گاکہ یہ صرف ایک چیز ہی نہیں ہے، بیشک یہ روپیہ بھی ہو گا اور آپ کو مالی طور پر مستحکم بھی کرے گا، لیکن مجھے اس بات کا یقین بھی ہے کہ آپ کی منزل میں دوسرے مقاصد کے ساتھ ساتھ صحت، خوشیاں، پیار اور ذہنی سکون بھی شامل ہیں۔ کیا آپ کی منزل آپ کے مطلوبہ مقصد کے لیے موزوں ہے؟آپ جب بھی اپنی منزل کا تعین کریں تو آپ کا پہلا سوال یہ ہونا چاہیے کہ: میری زندگی میں اس کا کیا مقصد ہے؟ میں جب بھی پوری دنیا سے خطاب کرتا ہوں، میرا تمام تنظیموں سے پہلا سوال ہمیشہ یہی ہوتاہے کہ اس خطاب کا کیا مقصد ہے؟ یہ بات سمجھے بغیر کہ اس کا کیا مقصد ہے، میں دوسروں کو مناسب طریقے سے مطمئن نہیں کر سکتا۔بہت سے لوگ ایسا محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ اپنی منزل کی وجوہات بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے تمام مقاصد بہت اہم اور بہت اچھے خیالات پر مبنی ہیں۔ مجھ پر یقین کریں کہ آپ کے مقاصد بہت گہرے نہیں ہونے چاہئیں۔ آپ کو کوئی فلسفی بننے کی ضرورت نہیں جو کہ کسی اونچی چٹان پر بیٹھا ہوا سوچتا ہے کہ اسے کوئی اتنی اچھی اور عقلمندانہ سوچ آئے گی جو کہ پوری دنیا کو روشن کر دے گی۔ توقع اس بات کی ہے کہ جب آپ اپنے مقصد کے متعلق سوچیں گے اور ا س کا تجزیہ کریں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ مقصد کا حصول بہت آسان ہے۔ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے مقصد کی آپ کے لیے کیا اہمیت ہے۔ آپ کا مقصد آپ کو تحریک دے گا اور کام کی تلقین کرے گا:میرے تین مقاصد میں جو میں سمجھتاہوں کہ بہت اہم ہیں۔ میرا پہلا مقصد یہ ہے کہ جن لوگوں سے بھی ملتا ہوں ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائوں۔ میرا دوسرا مقصد یہ ہے کہ ان لوگوں کی تعریف کروں اور خود کو ان لوگوں میں شامل کروں جنہوں نے مجھے زندگی میں کچھ کر دیکھانے کے قابل بنایا ہے۔ میرا تیسرا مقصد یہ ہے کہ میں ساری زندگی سیکھتا رہوں، کبھی بھی علم حاصل کرنا نہ چھوڑوں۔ ان تین مقاصد کے ساتھ میں خود کو اس قابل محسوس کرنے لگتا ہوں کہ میں خود کو اپنی منزل حاصل کرنے کے لیے آمادہ کروں۔ یہ تین مقاصد مجھے کام کرنے کی تحریک دیتے ہیں۔ (رابن سیجر کی کتاب ’’دولت، صحت، خوشی،42 دنوں کا عملی کورس‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭

Arosa Hya
04-23-2015, 11:11 AM
nhi to aisi to koi baat nhi hmary sath

Miss You
04-23-2015, 11:49 AM
:-?:-?:-?:-?

KhUsHi
05-04-2015, 04:37 PM
hmmmmm
Thanks for sharing

intelligent086
05-14-2015, 10:29 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif