PDA

View Full Version : ایک پی سی کا تمام ڈیٹا و پروگرام دوسرے پی سی &



Baab-Ul-Islam
04-15-2015, 07:16 PM
http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/easeus-todo-pctrans-590x392.jpg

کمپیوٹر بدلنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ پرانا ڈیٹا نئے پی سی پر منتقل ہونا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت کے تمام تر پروگرامز کو بھی نئے پی سی پر دوبارہ سےانسٹال کرنا پڑتا ہے۔ دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایک آپریٹنگ سسٹم سے دوسرے پر منتقل ہوتے ہوئے بھی یہی کام کرنا پڑتا ہے مثلاً اگر آپ ونڈوز ایکس پی سے ونڈوز سیون پر منتقل ہو رہے ہوں۔ تیسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کو صرف ایک کمپیوٹر سے دوسرے پر ڈیٹا منتقل کرنا ہو۔ ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ 32 بٹ آپریٹنگ سسٹم سے 64 بٹ پر تشریف لے جا رہے ہوں۔ چاہے جو بھی صورت حال ہو ’’ٹوڈو پی سی ٹرانس‘‘ (Todo PCTrans) یہ کام بہت ہی خوش اسلوبی سے انجام دے سکتا ہے۔
ٹوڈو پی سی ٹرانس ونڈوز کے تقریباً تمام آپریٹنگ سسٹمز جیسے کہ ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون اور ایٹ کے لیے ایک بہترین پی سی مائیگریشن سافٹ ویئر ہے۔ یہ بہت ہی آسانی اور حفاظت کے ساتھ تمام ڈاکیومنٹس، فائلز، فولڈرز، فوٹوز، میوزک اور تمام انسٹال پروگرامز ان کی تمام تر سیٹنگز کے ساتھ ایک ونڈوز پی سی سے دوسرے ونڈوز پی سی پر منتقل کر سکتا ہے۔ یعنی اس کے ذریعے منتقل کیے گئے پروگرامز کو دوبارہ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ یہ اس عمل کے دوران پرانے پی سی سے کچھ بھی ڈیلیٹ نہیں کرتا، وہ بالکل اپنی اصلی حالت میں موجود رہتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ دونوں کمپیوٹرز ایک ہی LAN نیٹ ورک پر موجود ہوں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

-1 سب سے پہلے دونوں کمپیوٹرز پر ٹوڈو پی سی ٹرانس انسٹال کریں۔
-2 دونوں کمپیوٹرز پر اس پروگرام کو چلائیں اور منتخب کریں کس پی سی کا ڈیٹا منتقل کرنا ہے۔
-3 منتخب کریں کہ کون کون سا ڈیٹا منتقل کیا جائے جیسے کہ پروگرامز، میوزک، تصاویر، ڈاکیومنٹس وغیرہ۔ اس کے بعد ٹرانسفر کا آغاز کر دیں۔
-4 تمام کام مکمل ہونے کے بعد نئے کمپیوٹر پر تمام چیزیں بالکل پرانے کمپیوٹر کی طرح موجود ہوں گی۔

http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/easeus-todo-pctrans2.jpg

اگر صرف ڈیٹا ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ٹرانسفر کرنا ہو تب تو اس کے مفت ورژن میں کوئی خامی نہیں، لیکن ظاہر ہے کہ کمال تبھی ہے جب یہ انسٹال شدہ پروگرامز کو مکمل سیٹنگز کے ساتھ دوسرے کمپیوٹر پر منتقل کر دے۔ اس نکتے پر اس کا مفت ورژن خامی کا شکار ہے کیونکہ اس صورت میں یہ صرف دو منتخب ایپلی کیشنز کو منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم پروفیشنل ورژن جو کہ چالیس امریکی ڈالر کے عوض دستیاب ہے لاتعداد پروگرامز کو منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
فائل سائز: 4.4 MB
مطابقت: تمام ونڈوز ورژنز
فری ڈاؤن لوڈ کریں (http://www.easeus.com/free-pc-transfer-software/)

IQBAL HASSAN
11-10-2015, 08:22 PM
http://dl7.glitter-graphics.net/pub/2590/2590877dn993e1f0u.gif (http://www.glitter-graphics.com)
بہت ہی عمدہ شیرینگ کی ھے اپ نے
اپکی مزید اچھی اچھی شیرنگ کا بے چینی سے
انتیظار رھے گا ۔ مزید کوشش جاری رکھیں ۔ شکریہ
http://dl7.glitter-graphics.net/pub/2590/2590877dn993e1f0u.gif (http://www.glitter-graphics.com)