PDA

View Full Version : ایک کھرب پتی کا آزمودہ کلیہ!



intelligent086
04-10-2015, 09:17 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x12703_65640860.jpg.pagespeed.ic.NCC-RZv-El.jpg



’جے پال گیٹی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت ڈیڑھ بلین ڈالرز ہے۔ وہ شخص امیر ترین کسی طرح بنا؟ اس مقام تک کیسے پہنچا۔؟ اس کی حیران کن امارت کا کیا راز ہے۔؟ آپ کی طرح میں بھی یہی سوچا کرتا تھا کہ پال گیٹی نے اتنی کثیر دولت کیسے اکٹھی کی۔! وہ دنیا کا امیر ترین شخص کیسے بنا۔؟ سوچتے سوچتے ایک دن میں ان کے آفس جا پہنچا۔ اچانک نہیں بلکہ طے شدہ وقت کے مطابق۔ ان کے انٹرویو کے لیے۔ ان سے میرا پہلا سوال یہی تھا کہ۔’’آپ اس مقام تک کیسے پہنچے؟‘‘ ان کا جواب تھا۔’’میں نے کسی لمبے چھوڑے یا کسی طلسماتی عمل کا سہارا نہیں لیا۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ میری کامیابی کا راز ان دو لفظوں پر مشتمل ہے۔ یعنی’’شدید محنت۔ انتھک محنت۔ انتھک جدوجہد، سخت محنت۔‘‘ انہوں نے اپنی بات اس طرح کہی تھی۔ انہوں نے یہ لفظ کئی بار دہرائے تھے۔ اپنے جواب کو بار بار انہی دو لفظوں میں دہرایا تھا۔ میں نے بھی اپنا سوال متعدد بار دہرایا تھا۔ میرا خیال تھاشاید وہ کچھ اور کہیں گے لیکن ہر بار ان کا ایک ہی جواب تھا۔ یہی کہنا تھا کہ۔۔۔ ’’سخت محنت۔ انتھک جدوجہد۔ انتھک کوشش۔!‘‘ شروع شروع میں تو ان کے جواب سے مجھے بھی تشفی نہیں ہوئی تھی لیکن جوں جوں وہ اپنی کہانی سناتے گئے مجھے یقین ہوتا گیا کہ انہوں نے مبالغے سے کام نہیں لیا تھا۔ انہوں نے جوکہا بلاشبہ تھا۔ کیونکہ میرا تجربہ بھی یہی کہتا ہے کہ’’محنت کا جذبہ‘‘ انسان کا سب سے ’’قوی‘‘ جذبہ ہے۔ سب سے طاقتور صلاحیت ہے۔ شاید اسی لیے عہد نامہ قدیم میں حضرت دائودؑ کا یہ قول مبارک مذکور ہے کہ۔’’محنتی آدمی کا ہاتھ حکمران ہوتا ہے۔ جب کہ سست الوجود ہاتھ ہمیشہ باج گزار رہتا ہے۔‘‘ میرے نزدیک یہ میتھڈ انتہائی آسان اور سادہ ہے۔ اس پر ہر کوئی عمل کر سکتا ہے۔ میں اس میتھڈ کو اس طرح دہراتا ہوں۔ -1 پہلا مرحلہ: سخت کوشش(محنت) -2 دوسرا مرحلہ: اس سے بھی سخت کوشش(محنت) -3 تیسرا مرحلہ: متواتر جدوجہد۔ لگاتار انتھک محنت۔ محنت، محنت اور محنت۔ اور اس طرح آپ کا جذبہ مضبوط مضبوط تر اور مضبوط ترین ہوتا چلا جاتا ہے، اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے چلے جاتے ہیں۔ بار بار کوشش کرنا اور سخت کوشش کرنا’’اہرام مصر‘‘ تعمیر کرنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ اہرام مصر بھی انسان کی انتھک اور غیر معمولی محنت کا ثمر ہیں۔ لہٰذا آپ بھی۔۔۔’’محنت کیجیے۔ اور محنت اور انتھک محنت‘‘ امیر ترین بننے کا یہی سب سے کامیاب طریقہ ہے۔! "May God bless you with Counless wealth" (ایم- آر- کوپ میئر کی تصنیف ’’آپ چاہیں ،تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ سے مقتبس

KhUsHi
04-10-2015, 11:01 AM
Great sharing

UmerAmer
04-10-2015, 03:07 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing