PDA

View Full Version : مستقبل کے مقاصد کا تصور !



intelligent086
04-10-2015, 09:11 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/12704_91433351.jpg
٭جب آپ مراقبہ کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت آپ اس کیفیت میں ہوتے ہیں کہ آپ باآسانی تصورات کی مشق کر سکتے ہیں۔ ٭جب آپ مطمئن اور مکمل طور پر پرسکون ہوجائیں تو پھر آپ اپنے مستقبل کا تصور کریں۔اپنے ذہن کی آنکھ سے اپنے مقاصد کو دیکھیں،آپ ان تمام مقاصد کی تصویر بنائیں جوکہ آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں خواہ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے ،آپ ان مقاصد کا صرف مشاہدہ ہی نہیںکریں بلکہ اپنے ذہن میں یہ تصویر بنائیں کہ آپ ان کا تجربہ کر رہے ہیں۔ اپنے ذہن کی آنکھ سے ان تجربات کا مشاہدہ کریں اور اپنے ذہن میں ان کی اتنی واضح تصویر بنائیں جیسے کہ آپ وہاں موجود ہیں اور اپنے کامیابی کے احساسات اور جذبات کو اُن ذہنی تصویروں سے وابستہ کریں جیسے کہ آپ اس وقت وہاں پر موجود ہوں۔ ٭جب آپ مستقبل کے لیے ذہن میں تصویر بنا رہے ہوں جو آپ حاصل کرنا چاہتے تو آپ جملوں کو دہرائیں جیسے کہ میں اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہوں، میں اپنا مقصد حاصل کرلوںگا۔ہمیشہ مثبت الفاظ استعمال کریں اور ایسی گفتگو کریں جس سے اس بات کی تصدیق ہوکہ آپ بہت مطمئن ہیں اور اپنی کامیابی کے حوالے سے بہت پُرامید ہے۔ ٭آپ جو بھی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، اپنے تحت الشعور ذہن کو وہ مناظر دکھائیں اور خود کوان مناظر میں تصور کریں جوکہ آپ حاصل کرنا چاہیے۔ ٭آپ جب بھی اپنے مستقبل کا تصور کریں تو ہر دفعہ اپنے ذہن کی آنکھ سے ان کامیابی کے مناظر کو دہرائیں۔اپنی کامیابی کی تصویر دیکھیںاور جب آپ تصور ختم کرکے مراقبے کی مشق کریںگے تو آپ کے ذہن میں کوئی شعوری سوچ نہیں ہوگی اور آپ پہلے سے زیادہ پرسکون ہوجائیںگے۔ ٭جب آپ تصورکی مشق ختم کرکے مراقبہ شروع کرنے لگیں گے تو آپ اپنی موجودہ صورتحال میں واپس آجائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے 1سے لے کر 10تک گنتی گننی ہے اور خود کو بتانا ہے کہ آپ پہلے سے زیادہ باخبر ہوتے جا رہے ہیں۔ ٭میں اپنے اردگرد سے زیادہ باخبر ہوگیا ہوں ٭زیادہ چوکس ہوگیا ہوں اور موجودہ لمحے میں رہتا ہوں۔ ٭میں مکمل طور پر اردگرد سے آگاہ ہوگیا ہوں۔ ٭پہلے سے بہت زیادہ باخبر ہوگیا ہوں۔ ٭میں مکمل طور پر موجودہ لمحے میں رہتا ہوں۔ (رابن سیجر کی کتاب ’’دولت، صحت، خوشی،42 دنوں کا عملی کورس‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭

UmerAmer
04-10-2015, 03:07 PM
Nice Sharing
Thanks For Sharing