PDA

View Full Version : ہوا کے رُخ پے ہم دیپ جلا رہے ہیں



zafar
04-03-2015, 06:49 AM
ہوا کے رُخ پے ہم دیپ جلا رہے ہیں
دُشمنِ جان کو جان سے قریب لا رہے ہیں

جب سےہے ہم پے أن کی نظرِ التفات
ہمارے لئے سوغاتیں رقیب لا رہے ہیں

سرِشام گھر میں روشنی کے لئے
ہم جلاتے ہیں دل وہ دیپ جلا رہے ہیں

ہمار اقاتل ہی ہے ہمارا مسیحا یارو
ہمارے لئے لوگ کیوں طبیب بُلا رہے ہیں

دیکھا آج أن کو غیر سے محوِ گفتگو ظفر
سوچا تھا کیا، کیا نصیب دکھلا رہے ہیں