PDA

View Full Version : ناکامیوں سے سبق سیکھیے۔!



intelligent086
03-26-2015, 10:55 AM
ناکامیوں سے سبق سیکھیے۔!


http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/12571_32905792.jpg

زندگی دکھ سکھ سے عبارت ہے۔ یہ کامیابیوں اور ناکامیوں کا مرقع ہے۔ یہ دنیا ان لوگوں کے لیے ہے جو ’’ناممکن‘‘ کو ’’ممکن‘‘ کر دکھاتے ہیں۔ یہ دنیا ان لوگوں کے لیے ہے جو غلطیاں کرتے ہیں اور ان سے سبق سیکھتے ہیں۔ اپنے حوصلوں کو تازہ کرتے ہیں اور ناکامیوں سے نبرد آزما رہتے ہیں۔ یہ دنیا ان لوگوں کے لیے نہیں ہے جو غلطی کرتے ہیں اور اس سے سبق نہیں سیکھتے اور مایوس ہو کر عمل سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں۔ دنیا میں صرف انہی لوگوں نے کار ہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جنہوں نے بار بار غلطیاں کیں لیکن مایوس نہیں ہوئے اور ان کی اصلاح کرتے رہے۔ ناکامی ان کے حوصلے کو پست نہیں کر سکی۔ ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکی۔ ان کے عزم کو فنا نہیں کر سکی۔ ان کی جدوجہد کو شکست نہیں دے سکی۔ یہ دنیا ان کے لیے بنی ہے جو مسلسل جدوجہد پر ایمان رکھتے ہیں۔ جو ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہیں۔ جو شکست پر آنسو نہیں بہاتے۔ جو کسی شکست قبول نہیں کرتے۔ زندگی میں صرف وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں اور ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہیں۔ چارلس کیئرنگ، جنرل موٹرز کا نامور اور بے بدل انجینئر تھا۔ اس کی محنت سے کمپنی نے اربوں کھربوں ڈالرز کمائے۔ اس نے کہا تھااگر کامیابی کے خواہش مند ہو تو کوشش کرتے رہو۔! ناکام ہوتے رہو۔! اور جدوجہد کرتے رہو۔ اس عمل کو دہراتے رہو کامیابی کا گر ہے۔ اسی میں فتح کا راز پوشیدہ ہے۔جان بوجھ کر کبھی غلطی نہ کرو۔! یہ ناقابل معافی ہے۔ تھامس ایڈیسن نے "Latex" حاصل کرنے کے لیے 17000 پودوں پر تجربات کیے تھے۔ یعنی17000 بار ناکامی کا منہ دیکھا تھا۔ لیکن اس نے شکست قبول نہیں کی۔ ہار نہیں مانی اور مایوس نہیں ہوا۔ وہ دنیا کا سب سے بڑا موجد تھا۔ اس کی ایجادات کی تعداد ’’1093‘‘ ہے۔ یاد رکھیے جو لوگ ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھتے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔ اگر آپ زندگی میں کامیابی کے خواہش مند ہیں تو بار بار کوشش کو یاد رکھیے۔ ناکامیوں سے مت گھبرایئے۔ شکست کے خوف کو دل سے نکال دیجیے۔ اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھئے، اسی میں آپ کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔ اگر آپ جلد ازجلد دولت مند بننا چاہتے ہیں تو ناکامیوں سے سبق سیکھئے۔ جدوجہد کو جاری رکھیے۔ (ایم- آر- کوپ میئر کی تصنیف ’’آپ چاہیں ،تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

Arosa Hya
03-26-2015, 08:57 PM
aham aham