PDA

View Full Version : اعلیٰ خواب اعلیٰ کامیابی!



intelligent086
03-24-2015, 08:01 AM
اعلیٰ خواب اعلیٰ کامیابی!


http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/12554_69859362.jpg.pagespeed.ce.2_WnKql55q.jpg

آپ جتنے بڑے خواب دیکھیں گے آپ کو اتنی ہی زیادہ بڑی کامیابی ملے گی۔ اس دنیا میں جو بھی چیز تخلیق ہوتی ہے، اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی سوچ ضرور ہوتی ہے۔ تمام کامیاب لوگ خواب دیکھتے تھے، انہیں اپنے خوابوں کی تعبیر کامیابی کی صورت میں ملی۔ تمام تخلیقی اور اعلیٰ قسم کا کام سرانجام دینے والوں کو ’’آسمانوں کے بارے میں سوچنے والے کہا جاتا ہے۔‘‘ ایسے لوگ اپنے ذہن کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں۔ جب وہ سوچتے ہیں کہ ان کے لیے کیا کچھ کرنا ممکن ہے تو وہ اپنے آپ کو ختم نہ ہونے والے نیلے آسمان کی طرح سوچ کے سمندر میں لے جاتے ہیں جو لامحدود ہوتا ہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ وہ ہر کام کر سکتے ہیں۔ کامیاب لوگ مستقبل کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرور سوچتے رہتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کئی سال تک کام کرتے رہتے ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ حصول مقصد کے بعد ان کی زندگی کیسی ہو گی؟ وہ اپنے ذہن میں حال کا مستقبل سے موازنہ کرتے ہیں۔اس کے بعد وہ راستہ تلاش کرتے ہیں جس سے انہیں کامیابی حاصل کرنا ہوتی ہے۔ لازم وملزوم کے قانون کے مطابق، آپ کو تصویر کے دونوں رخوں کا علم ہونا ضروری ہے۔ آپ کو اپنا مقصد اتنا واضح نظر آنا چاہیے جتنا کہ ممکن ہو سکے۔ اپنے مقصد میں آپ اس طرح دیکھیں کہ آپ اس کے اندر ہیں۔ آپ نے یہ فیصلہ پہلے ہی کر رکھا ہے کہ اس مقصد کو حاصل کرنا ہے۔ایک دن میں کئی بار اپنے مقصد کی تصویر اپنے ذہن میں بنائو، بالکل ایسی تصویر جیسی آپ محسوس کرتے ہیں۔سوتے ہوئے اپنے مقصد کو ذہن میں یاد کر کے سوئیں۔ اپنے مقصد کو اپنے ذہن میں اتنا دہرائو کہ اس میں چمک پیدا ہو جائے اپنے مقصد کو اس شدت کے ساتھ یاد کرو کہ یہ آپ کی نس نس میں سما جائے۔ اپنے خوابوں میں اپنے مقصد کو دیکھنے کی مہارت پید اکریں۔ جتنا زیادہ آپ کا ارادہ پکا ہو گا اور مقصد کی لگن ہو گی آپ اتنی ہی زیادہ ترقی کریں گے۔ اس طرح آپ میں بہت زیادہ حوصلہ اور اعتماد پیدا ہو جائے گا۔ اس طرح آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔ (برائن ٹریسی کی کتاب ’’جیسے خیالات ویسی زندگی‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭

Forum Guru
03-24-2015, 08:45 PM
Zabardast SHaring Hai Ji