PDA

View Full Version : مہنگی ترین کرنسیاں جن سے ڈالر کو بھی شکست



Anmol
05-18-2014, 01:09 AM
مہنگی ترین کرنسیاں جن سے ڈالر کو بھی شکست


کسی ملک کی معیشت کی صحت کا اندازہ اس کی درآمدات٬ برآمدات اور کرنسی کی قدر (Value) سے لگایا جاتا ہے٬ اگر اس ملک کی کرنسی کی قدر بین الاقوامی کرنسی کی قدر سے زائد ہے تو یقیناً اس ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا- آج ہم آپ کو دنیا کی مہنگی ترین کرنسیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی قدر بین الاقوامی کرنسی یعنی امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہے- واضح رہے کہ ان تمام کرنسیوں کا موازنہ امریکی ڈالر سے کیا جارہا ہے٬ اور ہماری ویب کی جانب سے دیے گئے یہاں تمام کرنسی ریٹ بھی تازہ ترین ہیں-



Swiss Franc – 1 CHF = $1.10
یہ سوئزرلینڈ کی کرنسی سوئس فرینک ہے اور یہ فرینک کی وہ واحد قسم ہے جو یورپ میں آج تک زیرِ استعمال ہے- یہ 1 سوئس فرینک 1.10 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_03.gif



Cayman Islands Dollar – 1 KYD = $1.22یہ Cayman آئی لینڈ کی کرنسی KYD ڈالر ہے- یہ جزیرہ براہ راست کوئی ٹیکس وصول نہیں کرتا اور اس کی ترقی انحصار یہاں موجود غیر ملکی مالیاتی اداروں٬ انشورنس کمپنیوں اور سینکڑوں بینکوں پر ہے- یہ 1 KYD ڈالر 1.22 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_05.gif



Azerbaijani Manat – 1 Manat = $1.27آذر بائیجان کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ یہاں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور دوسری وجہ اس ملک مغربی معیشتوں سے بڑھتے تعلقات ہیں- آذر بائیجان کی کرنسی منات کا شمار بھی مہنگی ترین کرنسیوں میں ہوتا ہے اور 1 منات 1.27 امریکی ڈالر کے برابر ہے-



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_07.gif







European Union Euro – 1 EUR = $1.35

یورو امریکی ڈالر کے دوسری سب سے بڑی کرنسی ہے جس میں سب سے زیادہ تجارت کی جاتی ہے- یورو کرنسی یورپین یونین کی تجارتی کرنسی ہے- اور 1 یورو 1.35 ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-


http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_09.gif


Jordanian Dinar – 1 JOD = $1.41
اردن میں پانی اور خام تیل کی ضرور کمی ہے لیکن مشرقِ وسطیٰ کا باشاہی نظام اس کی کرنسی کو مضبوط بنانے کے لیے کافی ہے- اردن کا 1 دینار 1.41 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-





http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_11.gif


UK Pound Sterling – 1 GBP = $1.60
غیر ملکی کرنسی کی مارکیٹ میں سٹرلنگ دنیا کی چوتھی بڑی تجارتی کرنسی ہے اور اس سے پہلے یو ایس ڈالر٬ یورو اور جاپانی ین موجود ہیں- یو کے کا 1 سٹرلنگ پاؤنڈ 1.60 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-





http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_13.gif


Latvian Lats – 1 LVL = $1.92
Latvia کی کرنسی کا شمار بھی دنیا کی قیمتی ترین کرنسیوں میں ہوتا ہے- اس ملک کا ایک LVL کی مالیت 1.92 امریکی ڈالر کے برابر ہے-



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_15.gif




Omani Rial – 1 OMR = $2.60
عمان٬ افریقہ کے مشرقی ساحل پر واقع ایک ایسا ملک ہے جس کی کرنسی دنیا کی تیسری مہنگی ترین کرنسی ہے- عمان کا 1 ریال 2.60 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-



http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_17.gif


Bahraini Dinar – 1 BHD = $2.652
بحرین کی ترقی کا انحصار پیٹرولیم کی صنعت کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات اور تعمیرات پر ہے- اس کی کرنسی دنیا کی دوسری مہنگی ترین کرنسی ہے- 1 بحرینی دینار 2.65 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-




http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_19.gif


Kuwaiti Dinar – 1 KWD = $3.54
کویت کی کرنسی دنیا کی سب سے مہنگی ترین کرنسی ہے- اس ملک کی ترقی کا انحصار بھی پیٹرولیم مصنوعات اور تعمیرات پر ہے- 1 کویتی دینار 3.54 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر ہے-




http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/39405_21.gif

ShaZil
05-18-2014, 10:18 AM
Nice Information. Thanks for sharing with Us.

patriot19472001
05-18-2014, 10:26 AM
Thanks for Sharing.....!!!

Moona
05-10-2016, 12:30 AM
Anmol
Thanks 4 informative sharing