PDA

View Full Version : نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، کراچی صو



intelligent086
03-20-2015, 10:13 AM
نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، کراچی صورتحال پر غور


http://dunya.com.pk/news/2015/March/03-20-15/news_big_images/495x278x540987_29099747.jpg.pagespeed.ic.Hru2w9p2V z.jpg


کراچی آپریشن سب کے مفاد میں ہے ، مجرموں کو سزا دیں گے ، نواز شریف برطانوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون کا جائزہ
اسلام آباد ( خصوصی نیوزرپورٹر، خصوصی وقائع نگار) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال خاص طور پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اورکراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے دوران آئی ڈی پیز کی واپسی اور مغربی سرحد ؍ فاٹا کی سکیورٹی کے لئے ایف سی کے ونگز میں اضافے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا، آپریشن سب کے مفاد میں ہے ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سے صورتحال میں نمایاں طور پر بہتری آئی ، ملک میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش ہے نہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا کوئی جواز ۔دریں اثناء آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سرنکولس کارٹر نے گزشتہ روز ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سرنکولس کارٹر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیااور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سرنکولس کارٹر کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جس کے بعد انہیں پاک فوج کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات

KhUsHi
05-01-2015, 04:32 PM
Thanks for sharing