PDA

View Full Version : شہرت اور کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟



intelligent086
03-20-2015, 10:09 AM
شہرت اور کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟


http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/12517_97667152.jpg.pagespeed.ce.R-0pqWaH-w.jpg

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب ایک گوشہ نشین شخص کو امریکا کا صدر بنا دیا گیا تھا؟ نہیں، واقعی آپ نہیں جانتے۔مجھے یقین ہے کہ آپ نے اس گوشہ نشین کے متعلق کچھ نہیں سنا ہوگا۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ گوشہ نشین صدر کی تشہیر بالکل نہیں کی گئی تھی۔اگر آپ کو امریکا کا صدر بنا دیا جائے یا آپ کو اچانک شہرت مل جائے، یا دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی یا ارب پتی بن جائیں تو آپ یقینا ’’خبروں‘‘ میں آ جائیں گے۔ آپ کو ’’خبرساز‘‘ کہا جائے گا۔ ہر میڈیاپر آپ ہی کا ذکر کیا جارہا ہوگا۔ پوری امریکی قوم کے علاوہ دوسری اقوام بھی آپ کی شخصیت سے آگاہ ہو چکی ہوں گی ۔ ہر سو آپ کا چرچا ہو رہا ہوگا۔اور جلداز جلد امیر بننے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کسی نہ کسی طرح شہرت حاصل کر لیں۔ جہاں تک شہرت کا تعلق ہے تو آج کل شہرت کا حصول نہایت آسان ہے۔ اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا صرف 24 گھنٹوں میں آپ کو شہرت کے آسمان تک لے جائے گا۔’’ہربرٹ کیسن‘‘ کا کہنا ہے۔ ’’ایک کامیاب لیڈر کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمیشہ منظرِ عام پر استادہ دکھائی دے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو وہ بہت جلد گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو جائے گا۔‘‘’’گمنامی، فراموشی یا تغافل‘‘ یہ لفظ ہر لیڈر کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ وہ الفاظ ہیں جن سے ہر لیڈر کو خوف محسوس کرنا چاہیے۔ کسی مشہور سیاسی مدبر کا قول ہے : ’’تعریف ہر لیڈر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اور ’’الزامات اسے زندہ رکھتے ہیں۔ لیکن گمنامی اسے تباہ کر دیتی ہے۔‘‘ لہٰذا اگر آپ اپنے آپ کو گمنامی سے بچانا چاہتے ہیں تو خبروں میں رہیے۔ خبریں تخلیق کیجیے۔ لوگوں کی نظروں میں رہیے۔ وگرنہ آپ بہت جلد گمنامی میں گم ہو جائیں گے۔ آپ خبریں کس طرح تخلیق کر سکتے ہیں؟ میں ہر پڑھنے والے کا فرداً فرداً جواب نہیں دے سکتا۔ کیوں کہ یہ قطعی ممکن نہیں ہے۔ میں اسے مختصر طو رپر یوں کہہ سکتا ہوں کہ۔ چونکا دینے والی خبر کے لیے آپ کے پاس کوئی نہ کوئی آئیڈیا، تجویز یا بیان ہونا چاہیے۔ یا چونکا دینے والی معلومات۔ ایسی معلومات یا تجاویز یا بیانات جو عام قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔ تاکہ اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز اسے عوام تک پہنچا سکیں۔آپ اس خبر، اطلاع یا معلومات کو مختلف طریقوں سے اخبارات تک پہنچا سکتے ہیں۔ مثلاً اطلاع کی صورت میں۔ ایڈیٹر کے نام خطوط کی شکل میں یا قارئین کے نام خطوط میں۔ اسی طرح یہ سب کچھ الیکٹرونک میڈیا تک بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگ ’’اشتہارات‘‘ پر لاکھوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں۔ صرف اس لیے کہ اپنی مصنوعات یا شخصیات کو متعارف کروا سکیں۔ سو، خبریں گھڑنے، یا خبروں کی زینت بننے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ان میں کوئی بھی طریقہ آپ کو شہرت کے عروج تک پہنچا سکتاہے۔ آپ کو امیر ترین بنا سکتا ہے۔ یاد رکھیے۔ گمنامی، موت کا دوسرا نام ہے۔ "Oblivion is a Death" (ایم- آر- کوپ میئر کی تصنیف ’’آپ چاہیں ،تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

CaLmInG MeLoDy
03-21-2015, 10:27 AM
bohot achi sharing..thnx for sharing.