PDA

View Full Version : نور جہاں کی بیٹی ظل ہما انتقال کر گئیں



Anmol
05-17-2014, 08:57 PM
نور جہاں کی بیٹی ظل ہما انتقال کر گئیں
16 May, 2014
http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2014/05/16/140516075542_zil-e-huma_304x171_bbc_nocredit.jpg

ظل ہما اپنی والدہ ملکہ ترنم نور جہاں سے خاصی مشابہت رکھتی تھیں


ملکہ ترنم نور جہاں کی صاحبزادی ظل ہما طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔ ان کی عمر 70 برس تھی۔


ظل ہما ذیابیطس اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گذشتہ کئی روز سے شدید علیل تھیں۔ لاہور کے ایک ہسپتال میں ان کا آپریشن بھی ہوا تھا جس کے بعد شوگر کی وجہ سے ان کے پاؤں کا ایک انگوٹھا بھی کاٹ دیا گیا تھا۔


آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ڈاکٹرز ہسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔


ظل ہما کی میت کو ہسپتال سے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون میں ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے خاندان کے افراد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا جنازہ عصر کے وقت ہو گا۔


لاہور کی فلمی صنعت کے ستارے اور دوسرے فنکار ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔


ظل ہما اپنی والدہ ملکہ ترنم نور جہاں سے خاصی مشابہت رکھتی تھیں۔ انھوں نے اپنی والدہ کے کئی گانے گائے جنھیں خاصی پذیرائی ملی۔ انھیں فن کے حوالے سے اپنی والدہ کا جانشین بھی تصور کیا جاتا تھا۔


ظل ہما کے چار بیٹے ہیں۔

Ria
07-12-2014, 12:20 PM
Inna lillah wa ina ilah e rajeon

Moona
05-10-2016, 12:41 AM
Anmol
Thanks 4 informative sharing
But
Ut walon ne barsi nahi manaii