PDA

View Full Version : پاک، بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان 8 سالہ معاہ



Anmol
05-17-2014, 08:46 PM
پاک، بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان 8 سالہ معاہدہ
15 May, 2014

http://urdu.aaj.tv/image/newsimage/152562_big.jpg
پاک، بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان 8 سالہ معاہدہ


لاہور: پاکستان اور بھارتی بورڈ کے درمیان کرکٹ روابط بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں ممالک نے آٹھ سالہ معاہدے پر دستخط کردئیے۔ بگ تھری کی حمایت کا پہلا فائدہ یا بھارت کا پاکستان کو ایک اور سنہری خواب،،،،، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان آٹھ سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے مطابق معاہدہ طے پاگیا ہے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو ہزارپندرہ سے دوہزار تئیس تک چھ باہمی سیریز کھیلیں گی۔ پاکستان چھ میں سے چار سیریز کی میزبانی کرے گا۔ دوطرفہ سیریز کے دوران چودہ ٹیسٹ،تیس ون ڈے اوربارہ ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق دو طرفہ سیریز کے معاملے پر حتمی قانونی معاہدے جلد فائنل ہوجائیں گے۔ دوہزارآٹھ کے ممبئی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان روابط تعطل کا شکار تھے جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ دوہزار چھ میں بھارتی ٹیم کی میزبانی کی تھی۔

illusionist
05-19-2014, 03:21 PM
Good News for us

UmerAmer
05-19-2014, 03:53 PM
VEry Nice
keep it up

Ria
07-12-2014, 12:24 PM
achi khabr