PDA

View Full Version : اسلام آباد کے بلاول ہاؤس میں قومی قیادت اک



intelligent086
03-11-2015, 09:56 AM
اسلام آباد کے بلاول ہاؤس میں قومی قیادت اکھٹی ہوگئی

http://img.dunyanews.tv/news/2015/March/03-10-15/news_big_images/266582_37290636.jpg


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے عشائیہ میں مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع۔ وزیر اعظم کھانا کھائے بغیر چلے گئے۔ نواز شریف سے پارلیمانی رہنمائوں کے گلے شکوے ،فاٹا انتخابات اور خاتون سینٹر کو ڈپٹی چیئرپرسن بنانے کی بازگشت بھی گونجتی رہی۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) زرداری ہاؤس میں ہونے والے عشائیہ میں آصف علی زرداری کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں 15 سے زیادہ ڈشیں پیش کی گئیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کھانا کھائے بغیر چلے گئے اور کہا کہ انہوں نے زرداری صاحب سے کھانا نہ کھانے کی پہلے سے اجازت لی ہوئی ہے ضیافت میں دیگرمہمانوں کی تواضع ،فنگر فش، باربی کیو ،سیخ کباب، مچھلی اور وائٹ چکن، مٹن پالک ، چکن اچاری، بریانی سے کی گئی جبکہ میٹھے میں جلیبی اور گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے سب شرکاء سے فردا فردا ہاتھ ملایا ایک خاتون کے تعارف کے موقع پر مولانا فضل الرحمان اور اسرار اللہ زہری نے کہا کہ ان کو اگلی نشتوں پر جگہ دی جائے یہ ڈپٹی چیئر پرسن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خاتون کا تعلق بلوچستان سے بتایا جاتا ہے ۔ وزیر اعظم نے پاکستان پیلپز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو مبارک باد دی اور ساتھ میں شکوہ بھی کیا کہ اگر کل کے اجلاس میں ن لیگ کو بھی شامل کر لیا جاتا تو اچھا ہوتا ۔ آصف علی زرداری نے بھی رضا ربانی کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی پی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے سینٹ کے چیئرمین کے لیے اتنا اچھا امیدوار نامزد کیا ۔ وزیر اعظم کی قریبی نشت پر بیٹھے اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی نے وزیر اعظم سے فاٹا الیکشن ملتوی کرنے پر شکوہ کیا اور کہا کہ فاٹا میں سینٹ انتخابات وہاں کے نمائندوں کا حق ہے۔ وزیر اعظم فاٹا کے سینٹ انتخابات کے معاملہ پر خاموش رہے ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے وضاحت کرنے کی کوشش کی تو اسفند یار ولی نے خواجہ سعد رفیق کی وضاحت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ خواجہ صاحب آپ کچھ اور بات کر رہے ہیں وزیر اعظم نے دن میں کچھ اور بات کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے 21 ترمیم پر گلہ کیا ،جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام اور 21 ترمیم کا فیصلہ تمام جماعتوں نے مل کر کیا مولانا صاحب اگر آپ کے تحفظات ہیں تو ہم دوبارہ تمام جماعتیں مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ آصف زرادری نے وزیر اعظم سے ارکان اور دیگر عوامی منصوبوں کے لئے فنڈ جاری کرنے کی بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب عوام کے ریلیف کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ عشائیہ میں آصف علی زرداری ، اسفند یار ولی اور اسحاق ڈار نے زیادہ گفتگو کی جبکہ وزیر اعظم زیادہ وقت خاموشی سے دوسرے رہنمائوں کی آراء سنتے رہے۔

Admin
08-18-2015, 09:14 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:48 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif