PDA

View Full Version : Aik Iqtebas.......................!!!



Mamin Mirza
05-17-2014, 12:01 AM
بنیادوں میں جو پتھر رکھے جاتے ہیں وہ سب کے پیروں تلے آتے ہیں، دکھائی کسی کو نہیں دیتے
.................................................. .................................................. .......................................
مرزا کہتے ہیں کہ کلامِ غالب کی سب سے بڑی مشکل اسکی شرحیں ہیں۔ وہ نہ ہوں تو غالب کو سمجھنا چنداں مشکل نہیں۔وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ دنیا میں غالب واحد شاعر ہے جو سمجھ میں نہ آئے تو دُگنا مزا دیتا ہے۔
.................................................. .................................................
لفظوں کی جنگ میں فتح کسی بھی فریق کی ہو، شہید صرف سچائی ہوتی ہے
.................................................. .................................
مزاح کی میٹھی مار بھی شوخ آنکھ، پُر کار عورت اور دلیر کے وار کی طرح کبھی خالی نہیں جاتی
.................................................. .............................................
مرض کا نام معلوم ہو جائے تو تکلیف تو دور نہیں ہوتی الجھن دور ہو

جاتی ہے۔
........................
مشتاق احمد یوسفی

patriot19472001
05-17-2014, 01:26 AM
Bohat Hi Umdah.........!!!

KhUsHi
09-21-2015, 01:38 AM
آپ نے بہت پیاری پوسٹ کی ہے
آپ کی اور بھی اچھی اچھی شیئرنگ کا انتظار رہے گا
شیئرنگ کا شکریہ