PDA

View Full Version : ورلڈ کپ2015،زمبابوے کو شکست دے کر پاکستان نے پ



KhUsHi
03-01-2015, 04:56 PM
http://media.dailypakistan.com.pk/assets/dailypakistan/uploads_cdn/digital_news/2015-03-01//news-1425197210-1673_large.jpg



برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2015ءکے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے زمبابوے کو20رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی ، اپنی سالگرہ کے دن بھی شاہدآفرید ی کارکردگی نہ دکھاسکے جبکہ ناصرجمشید اور احمد شہزاد بھی کامیاب نہ ہوسکے ، قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض اورمحمد عرفان نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے 235ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پہلی وکٹ 14کے مجموعی سکور پر 4.4اوور میں گری جب جبابا 9رنز بنا کر عرفان کی بال حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ 6.4اوورز میں مجموعی طورپر 22رنز پر سکند رضا8رنزبناکر محمد عرفان ، 21.2اوورزمیں مجموعی طورپر 74رنز پر مساکانڑا 29 رنز بنا کر محمد عرفان کی بال پر مصباح الحق کے ہاتھو ں کیچ آﺅٹ اورنسبتاً بہتر کھیل پیش کرنیوالے ٹیلر 29.3اوورز میں مجموعی طورپر 128 رنز پر ففٹی مکمل کرتے ہی وہاب ریاض کی بال پر عمراکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔
زمبابوے کو پانچویں وکٹ سے اُس وقت ہاتھ دھونا پڑے جب 33.2اوورزمیں مجموعی طورپر 150رنز پر 33رنز بناکر ولیمز راحت علی کی بال پر احمد شہزاد ، مجموعی طورپر 166رنز پر مائرے آٹھ رنز بناکر محمد عرفان کی بال پر عمراکمل کے ہاتھوں پکڑے گئے ۔
زمبابوے کو ساتواں نقصان ایک مرتبہ پھر وہاب ریاض نے پہنچایا جب اروین 39.2اوورز میں مجموعی طورپر 168رنز پرانفرادی 14سکو ر کے ساتھ عمراکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ مپارواکو بھی وہاب ریاض نے ٹکنے نہ دیا اور 168رنز پروہ بھی عمراکمل کے ہاتھوں شکار بن گئے ۔ زمبابوے کے پنیانگرا49.3اوورز میں مجموعی طورپر 215رنز پر 10رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے ،اگلی ہی بال پر زمبابوے کے کپتان چگم برا35رنزبناکر وہاب ریاض کی بال پر عمراکمل کے ہاتھوں پکڑے گئے اور یوں 49.4اوورز میں215رنز بناکر پوری ٹیم آﺅٹ ہوگئی ۔
قومی ٹیم کی طرف سے محمد عرفان اوروہاب ریاض نے چارچار اور راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر235رنز بنائے جس میں کپتان مصباح الحق نے73اور وہاب ریاض نے 54رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپنر بلے باز احمد شہزاد اورآج ہی کے دن پینتیسویں سالگرہ منانے والے شاہد آفریدی صفر رنز پرپویلین لوٹ گئے۔
برسبین میں کھیلے جانے والے 23ویں میچ میں زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو اس وقت پہلا نقصان ا ٹھانا پڑا جب ناصر جمشید 9 گیندو ں پر ایک رنز بنا کر 1.6اوورز میں چترا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔سیلفی بنانے کے شوقین احمد شہزاد بھی نہ چل سکے اور 3.5اوورزمیں وہ بھی چترے کا نشانہ بن گئے ، اور مجموعی طورپر چاررنز پربغیر کوئی رنزبنائے چلتے بنے۔ پاکستان کوتیسری وکٹ اْس وقت گنوانا پڑی جب 20.1اوورمیں حارث سہیل مجموعی طورپر 58رنز پر 27 رنز بنا کر سکندر رضا کی بال پر ویلیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ، اْنہوں نے زمبابوے کو دوچوکے بھی مارے تھے۔چوتھے کھلاڑی عمر اکمل ولیمز کی بال پر 33رنز بنا کر 127کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد شاہد آفریدی بھی بغیر کوئی رنز بنائے پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گئے یاد رہے کہ آج شاہد آفریدی کی سالگرہ بھی تھی لیکن وہ قوم کو اپنے سالگرہ کے دن کا تحفہ اپنی کارکردگی سے نہ دے پائے اور ولیمز کی بال پر صفر رنز پر آؤٹ ہو گئے جبکہ8000رنز مکمل کرنے سے بھی محروم رہ گئے۔چھٹے کھلاڑی صہیب مقصود 21رنز بنا کر 38.2اوور میں 155کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے . مصباح الحق 73رنز کی اننگز کھیل کے چاتارا کی بال پر ولیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 202تھا۔گرین شرٹس نے زمبابوے کو جیت کیلئے 236رنز کا ہدف دیا۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے بتایاکہ یونس خان کی جگہ راحت علی کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے ،ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں شکست کے بعد آج کا میچ بہت اہم ہے ، میچ کاآغاز اچھا کرنے ، آخری پندرہ سے بیس اوورز میں بڑا سکو ر کرنے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہناتھاکہ آسٹریلیا کے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ہدف کا تعاقب آسان نہیں۔
قومی ٹیم میں عمراکمل ، صہیب مقصود ، آفریدی ، وہاب ریاض ، محمد عرفان ، صہیب مقصود ، سہیل خان ،راحت علی ، ناصر جمشید ، حارث سہیل اور مصباح الحق شامل ہیں۔زمبابوے کے کپتان کاکہناتھاکہ پاکستان کے خلاف میچ کیلئے تیار ہیں۔

Arosa Hya
03-02-2015, 02:17 AM
toba h