PDA

View Full Version : کھلاڑیوں کی کمائی کی تفصیلات قومی اسمبلی  



KhUsHi
02-06-2015, 11:37 AM
http://qudrat.com.pk/digital_images/large/2015-02-05/news-1423128177-7029.jpg


اسلام آباد(قدرت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملنے والی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میدانوں میں کامیابی حاصل کریں یا ان کو شکست ہو، ان کا خزانہ ضرور بھرتا ہے۔ بورڈ کی جانب سےکھلاڑیوں کو مراعات کے ساتھ بھاری تنخواہیں بھی ملتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے چار لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔ اس کیٹگری میں کپتان مصباح الحق ، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور یونس خان شامل ہیں ۔ بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں عمراکمل، احمد شہزاد اور عمر گل کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔ بیرون ملک دورے پر ہونے کی صورت میں کپتان کو ہفتہ وار سو امریکی ڈالر الاؤنس بھی دیا جاتا ہے جبکہ ملکی میچز میں یہ الاؤنس یومیہ پنچ ہزار روپے ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی تنخواہ پندرہ ہزار امریکی ڈالرز ہے جبکہ ٹیم مینجر تین لاکھ پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔

Admin
02-06-2015, 11:40 AM
pakistan k baqi sports k funds b PCB ki jaib mai jata hey or baqi sport club hockey kabadi etc sab mahroom hey