PDA

View Full Version : کوئٹہ:بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن دھماکے س®



intelligent086
01-25-2015, 11:18 AM
کوئٹہ:بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن دھماکے سے تباہ ، 80 فیصد ملک اندھیرے میں ڈوب گیا


http://img.dunyanews.tv/news/2015/January/01-25-15/news_big_images/257334_66503076.jpg

دہشت گردوں نے گزشتہ شب گڈو سے کوئٹہ آنے والی لائن کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیا ، متعدد بجلی گھروں کو بند کرنے کا حکم
کوئٹہ (دنیا نیوز ) نصیر آباد میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن اڑانے سے تاریخی بریک ڈاؤن ہوگیا ۔ ملک کے 80 فیصد علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے ، کئی گھنٹے بعد مختلف علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال کی جا رہی ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مکمل فراہمی ممکن نہ بنائی جا سکی ۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گیارہ بج کر پچپن منٹ پر گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے باعث ملتان اور سبی کو جانے والی ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ کر گئی ۔ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے بعد گڈو بجلی گھر کے چار یونٹ فوری طور پر بند کر دئیے گئے جس سے بلوچستان میں سبی ، مچھ ، ڈھاڈر سمیت سترہ سے زائد اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ۔ نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اسلام آباد سے تربیلا منگلا اور غازی بروتھا بجلی گھروں کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ نجی پاور کمپنیوں کے پاور پلانٹ سے بھی سپلائی رک گئی جس سے پورے ملک میں بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہو گیا اور پورا ملک تاریخ کے بدترین بریک ڈاؤن کی لپیٹ میں آگیا ۔ ملک بھر کے 80 فیصد سے زائد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ کراچی ، ٹھٹھہ ، حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ۔ جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد بھی اندھیرے میں ڈوب گئے ۔ لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ خیبر پختونخوا میں پشاور کے علاوہ مختلف شہروں میں بجلی غائب رہی ۔ رات تین بجے کے بعد ملتان گڈو ٹرانسمیشن لائن کو بحال کر دیا گیا جس کے بعد سندھ میں حیدر آباد ، جامشورو ، دادو اور دیگر علاقوں میں بجلی کی بحالی شروع ہوگئی جس کے بعد راولپنڈی ، اسلام آباد ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بحلی بحال ہوگئی ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحال کا کام جاری ہے تاہم لاہور ، ملتان ، کوئٹہ ، زیارت ، سبی ، قلات سمیت متعدد علاقوں میں بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ۔

Admin
08-18-2015, 09:14 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:46 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif