PDA

View Full Version : ناقص وُضو، نماز میں شُبہ پیدا کرتا ہے

KhUsHi
01-14-2015, 04:47 PM
کئی سالوں پہلے کی بات ہے جب مجھے دین کی طرف راغب ہوئے کچھ ہی ماہ ہوئے تھے تو امامِ مسجد نماز پڑھاتے میں بھول گئے، اور نمازیوں کو سجدہ سہو کرنا پڑ گیا، پھر کیا تھا لوگوں کو دو اضافی کرنا اس قدر ناگوار گذرا کہ ان میں سے کچھ نے تو چہرہ بگاڑ لیا اور کچھ بے علم لوگوں نے امام صاحب کی اچھی خاصی کلاس لے لی، جس پر انہوں نے ایک حدیث سُنا کر خاموشی اختیار کر لی۔ وہ حدیث میں نے گھر آکر ڈھونڈی پر ملی نہیں۔ آج اچانک سامنے آ گئی تو آپ لوگوں کے لئے یہاں نقل کر رہا ہوں۔
ناقص وُضو، نماز میں شُبہ پیدا کرتا ہے:
حضور رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ميں سورۂ روم کی تلاوت فرمائی اور اس ميں شبہ پيدا ہو گيا تو (نماز مکمل ہونے کے بعد) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمايا:
''شيطان نے ان لوگوں کی وجہ سے ہم پر قرأ ت مشتبہ کر دی جو بغير وضو نماز کے لئے آجاتے ہيں، لہٰذا جب تم نماز کے لئے آيا کرو تو اچھی طرح وضو کر ليا کرو۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۵۸۷۲، ج۵، ص۳۸۰)
اگر آپ کے امام صاحب کے ساتھ کبھی ایسا ہو جائے اور اپنے رب کو دو سجدے ایکسٹرا کرنے پڑ جائیں تو اپنے امام صاحب کی کلاس لینے کے بجائے اپنے اپنے وضو کی صحت پر بھی غور فرما لیجئیے گا۔
جزاک اللہ خیرا
اللہ تعالٰی ہمیں دوسروں کی خطائیں اچھالنے کی بجائے انکی اکیلے میں اصلاح کرنے اپنے عیوب پر بھی نظر کرکے انکی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا ارحم الراحمین

Arosa Hya
01-14-2015, 05:31 PM

ap ne ye hadees keh kr mention ki lekin hawala sath mojod nhi kindly also mention it
ناقص وُضو، نماز میں شُبہ پیدا کرتا ہے:

jazak ALLAH