Dr Maqsood Hasni
01-13-2015, 05:14 PM
تیری ہر جفا کو ہم ادا سمجھے
اس زباں بندی کو حیا سمجھے
دل کی خبر نہیں ہمیں ستم گر
دم جو بچا اسے تری عطا سمجے
دل کا کھلا غنچہ دکھ جاگ اٹھا
اپنی آج اسے قبول دعا سمجھے
خوب ہوا جو ملا جام لہو مجھ کو
گھر میں بہتی اسے گنگا سمجھے
ہم اس بزم میں اسے دانا جانیں
دہر میں برا ہو جو برا سمجھے
تیر ہوا پار سینے سے آج
ہم اسے تحفہ عید میں ملا سمجھے
2-8-1969
اس زباں بندی کو حیا سمجھے
دل کی خبر نہیں ہمیں ستم گر
دم جو بچا اسے تری عطا سمجے
دل کا کھلا غنچہ دکھ جاگ اٹھا
اپنی آج اسے قبول دعا سمجھے
خوب ہوا جو ملا جام لہو مجھ کو
گھر میں بہتی اسے گنگا سمجھے
ہم اس بزم میں اسے دانا جانیں
دہر میں برا ہو جو برا سمجھے
تیر ہوا پار سینے سے آج
ہم اسے تحفہ عید میں ملا سمجھے
2-8-1969