PDA

View Full Version : مجھے خیال آیا



Dr Maqsood Hasni
01-06-2015, 05:42 PM
مجھے خیال آیا


شاہ بابا‘ اپنی ذات میں مگن‘ گردوپیش سے بےخبر اور بےنیاز‘ اپنے الله سے مخاطب تھے۔ وہ شیطان سے بھی مخاطب ہوئے۔ میں دعا اور شیطان سے مخاطبے میں کسی قسم کا خلل نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔ لگتا تھا‘ یہ سلسلہ کبھی ختم نہ ہو گا۔ اسی لیے‘ تھوڑی دیر کے لیے‘ وہاں بیٹھا اور پھر‘ گھر واپس لوٹ آیا۔ گھر آ کر مجھے خیال آیا‘ کہ مجھے وہاں مزید بیٹھنا چاہیے تھا۔ میں اس معاملہ میں‘ نکما اور لایعنی سہی‘ پر ان کے ہر دعائیہ جملے پر‘ آمین تو کہہ ہی سکتا تھا۔ نیکی اور نیک طلبی میں‘ کسی بھی نہج کی معاونت‘ بذات خود نیکی کے مترادف ہے۔ شاید میں بھی نیکی پسند نہ تھا‘ تب ہی تو اٹھ آیا تھا‘ ورنہ کچھ دیر وہاں اور رکنے سے‘ کیا ہو جاتا۔
صبح کا بھولا

BDunc
01-14-2015, 01:30 PM
Nice

Dr Maqsood Hasni
01-14-2015, 04:39 PM
meharbani janab

KhUsHi
01-27-2015, 03:51 PM
Great sharing

ayesha
01-28-2015, 10:33 AM
nice...

Dr Maqsood Hasni
01-29-2015, 04:51 PM
shukarriya janab

intelligent086
09-26-2015, 01:38 AM
عمدہ انتخاب
خوب صورت شیئرنگ کا شکریہ