PDA

View Full Version : Buhat Mudatt k Bad



KhUsHi
01-03-2015, 02:13 AM
بہت مدت کے بعد کل شب

کتاب ماضی کو میں نے کھولا

بہت سے چہرے نظر میں اترے

بہت سے ناموں پہ دل پسیجا

ایک ایسا صفحۂ بھی اس میں آیا

لکھا ہوا تھا جو آنسوؤں سے

جس کا عنوان صرف تم تھے

کچھ اور آنسو پھر اس پہ ٹپکے

پھر اس سے آگے میں پڑھ نہ پایا

کتاب ماضی کو بند کر کے

تمہاری یادوں میں کھو گیا میں

اگر تم ملتے تو کیسا لگتا۔۔۔

انہی خیالوں میں سو گیا میں۔۔۔

Arosa Hya
01-03-2015, 02:25 PM
nice

Miss You
01-03-2015, 09:50 PM
Ufffff
Tabahi

KhUsHi
01-04-2015, 12:46 AM
Thanks