ayesha
12-30-2014, 08:25 AM
ہے کوئی اللہ پاک کے سوا ایسا، جو پھر سے مانگنے پر یہ نہ کہے، ابھی کل ہی تو دیا تھا، پھر سے مانگ رہے ہو؟ یہ بڑائی، یہ عظمت صرف اللہ ہی کی ہے، جو کبھی مانگنے پر منع نہیں کرتا، ڈانتا نہیں، دھتکارتا نہیں، موڈ نہیں بناتا۔۔
جتنی بار جتنے کا سوال کرو اتنی بار اس سے کہیں زیادہ دیتا ہے۔ وہ تو یہ بھی نہیں کہتا اے بندے پہلے والی نعمت کا حساب دے پھر اور ملے گی۔۔ وہ تو عطا کئے جاتا ہے، ہم مانگتے ہی نہیں۔۔ ہم تو لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلا دیتے ہیں اپنی ضرورتوں کے واسطے۔۔ جو خود محتاج ہوں وہ کیا دیں؟ وہ اللہ جو سب سے بے نیاز ہے، کسی کا محتاج نہیں، اُس سے مانگ کر دیکھو ناں۔۔
وہ دے گا، بلکل دے گا۔۔ جاؤ ہاتھ پھیلاؤ۔۔ اپنی مشکل بتاؤ۔۔ سچے دل سے، یکسو ہو کر مانگنا۔۔ اور دیکھو، جلد بازی مت کرنا۔۔ وہ دیتا ہے، وہ دے گا۔۔ مگر جلد باز لوگ پسند نہیں اُسے۔۔ اس لئے، بس مانگتے رہو۔۔ پاتے رہو۔۔