PDA

View Full Version : انجیر کے حیران کن فوائد



KhUsHi
12-24-2014, 11:44 PM
http://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2014-07-15/news-1405450314-9271.jpg

ریاض (نیوزڈیسک ) انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے۔ انجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے۔ چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطا کرتا ہے۔ انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے۔انجیر ایک چھوٹا سا خشک میوہ ہے، جس کے بے شمار فوائد اور متعدد خواص ہیں، جن میں سے چند اہم ترین کا ہم یہاں ذکر کر رہے ہیں۔
نظام انہضام کی بہتری: انجیر کے تین ٹکڑے 5گرام ریشوں (فائبر) پر مشتمل ہے، جو روزانہ کی ضرورت کا 20فیصد پورا کردیتا ہے۔ انجیر قدرتی طور پر قبض کشا خشک میوہ ہے، جو آپ کو قبض سے محفوظ رکھنے کے علاوہ نظام انہضام کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
وزن میں کمی: ریشوں سے بھرپور ہونے کے علاوہ انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔
بلڈ پریشر: خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔
دل کے امراض: انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی: کیلشیم سے بھرپور دیگر غذاﺅںکے ساتھ انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ ایک خشک انجیر کیلشیم کی روزانہ کی ضرورت کا 3فیصد بنتی ہے۔
ذیابطیس: ذیابطیس کا شکار افراد اکثر اپنی خوراک کے بارے میں کنفیوژن کا شکار رہتے ہیں لیکن انجیر کا استعمال آپ کے لئے نہایت سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انجیر میں قدرتی شوگر ہوتی ہے، جو مصنوعی شوگر کے استعمال کو کم کرکے فائدہ پہنچاتی ہے۔
خون کی کمی: ایک انجیر انسانی جسم کو روزانہ درکار آئرن کی 2 فیصد ضرورت کو پورا کرتی ہے اور آئرن کی متناسب مقدار نہ ملنے سے جسم خون کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔
نظام تولید: قدیم علوم کے مطابق یونانی قوت باہ کو بڑھانے کے لئے انجیر کا استعمال کیا کرتے تھے اور آج جدید میڈیکل سائنس نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ انجیر تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، کیوں کہ یہ زنک، میگنیشیم اور میگنیز جیسے منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔

Dr Maqsood Hasni
12-25-2014, 10:51 AM
zabar'dast
dil ke amraz main yaqinun azafa ho chala hai

Admin
12-25-2014, 11:00 AM
Zbadst Sharing Always

Miss You
12-25-2014, 06:12 PM
Jahan tak mjhe yaad hai
Hamary ghr injeer ka darkht hai

Dr Maqsood Hasni
12-25-2014, 08:27 PM
Jahan tak mjhe yaad hai
Hamary ghr injeer ka darkht hai
tha ya hai wazay nahain

Miss You
12-25-2014, 09:40 PM
tha ya hai wazay nahain

Hai to sae
Doubt es lye
k mjhe gardening me zyda interest nae
Baba jaan ka hoq e