PDA

View Full Version : Ik Hasti Gulab Ki Si(Shakhsi Khaka)



Mamin Mirza
12-22-2014, 06:38 PM
شخصی خاکہ
!!!ایک ہستی گلاب کی سی۔۔۔۔۔۔
کیجیئے ایک ملاقات میری اماں کے ساتھ


”کتنی دیر سے آوازیں دے رہی ہوں،سنائی نہیں دیتا۔“چار فٹ چند انچ قد ،چھوٹے سے گول چہرے ،چہرے ہی کی مناسبت سے چھوٹی چھوٹی آنکھوں،گئے وقتوں میں گھنے لمبے سیاہ چمکدار بال رکھنے والی،گندمی رنگت (جواب حوادثِ زمانہ اور زندگی کی سختیوں کی دھوپ سہتے سہتے سانولی ہو چلی ہے ) کی حامل یہ ہیں ہماری پیاری ،اکلوتی،ہمہ وقت گرجتی برستی ،ڈانٹتی ڈپٹتی اماں حضور۔اس قدر دھیمی آواز میں گفتگو فرماتی ہیں کہ دو بدو بیٹھ کر بھی شاذو نادر ہی کوئی جملہ مکمل سنائی دیتا ہے تو جنریٹر ،ٹیلی ویژن اور پنکھوں کے شور میں اُن کی پکار کا مجھے سنائی دے جانا ایسے ہی ہے جیسے لنگر بانٹتے ہوئے شخص کوبھیڑ میں سب سے پیچھے کھڑافرد اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوجائے۔ہاں یہ الگ بات ہے کہ عین اُس وقت پر ان کی آواز انتہا درجے تک بلند ہوتی ہے جب زیرِ لب سرگوشی نما سرسراہٹ بھی بے عزتی خراب کا باعث بننے کے بھرپور مواقع مہیا کردے۔۔!!!
ہماری اماں کا ایک کمال یہ ہے کہ غصہ،ناراضی ،جھنجھلاہٹ ،چڑچڑاہٹ ہو کہیں کی بھی،کسی کی بھی اتارتی صرف،صرف،صرف اور صرف مجھ ناچیز پر ہیں۔اپنی تمام تر باتیں مجھ ہی سے کہتی ہیں کیونکہ اور کوئی سننے والا ہے نہیں،وہ بھی اُن اوقات میں کہ جب میں کچھ لکھ رہی ہوں یا کچھ پڑھ رہی ہوں یا ایسا ہی کوئی مغز کھپائی کا کام کرنے میں مصروف ہوں۔۔۔!!!
روزانہ رات سونے سے پہلے اگلے دن کے لئے منصوبے تیار کرتی ہیں یہ کرنا ہے،وہ کام کرنا ہے،وہاں جانا ہے،اُس سے ملنا ہے اور اگلا دن طلوع ہونے پر سارے منصوبے اِدھر اُدھر کھسک لیتے ہیں،پھر اماں ہوتی ہیں اور وہی روزمرہ معمولاتِ زندگی۔۔۔۔!!!
کوئی بھی قصہ ہو کم از کم چار بار ضرور سناتی ہیں،زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ہر شخص ،ہر معاملے کے متعلق سوال مجھ سے کرتی ہیں کہ جیسے مجھے الہام ہوتے ہیں اور میں بناءجانے بغیر کسی سے پوچھے فرفروجہ بتا دونگی۔خود صرف بولنے کا فریضہ انجام دیتی ہیں ،سننے کا نظام انھوں نے اچھے وقتوں میں استعمال کی نیت سے محفوظ کر رکھا ہے۔کوئی کام کرنے سے پہلے ایک گھنٹہ بیٹھ کر اطمینان و سکون سے حالاتِ حاضرہ (گھر کے) پر گفت و شنید کرتی ہیں،کئی بار کی دُہرائی ہوئی باتیں اَز سرِ نو دُہراتی ہیں۔پھر کام کرنا شروع کرتی ہیں اور ساتھ ہی کام کی انجام دہی میں تاخیر ہوجانے پر میری تواضع کرنا غلطی سے بھی نہیں بھولتی ہیں۔۔۔!!!
کسی کی لائی ہو ئی بالخصوص میری لائی ہوئی کسی چیز کی تعریف کرنا گناہِ کبیرہ سمجھتی ہیں کہ کہیں دماغ ساتویں آسمان پر نہ پہنچ جائے۔موبائل پر ایسے اطمینان سے گفتگو فرماتی ہیں کہ جیسے دو بدوبات چیت ہورہی ہے ۔جس کام یا بات کے لئے کال کی ہو اُس کا ذکرِ خیر سب سے آخر میں ازراہِ تکلف کر کے کال کرنے کی وجہ کی لاج رکھ لیتی ہیں۔کسی کے گھر ملاقات کے لئے جانے کے واسطے گرمیوں کی عین چلچلاتی ہوئی دوپہر کا انتخاب کرتی ہیں اور سردیوں میں انھیں یخ بستہ اور اندھیری رات موزوں سجھائی دیتی ہے۔۔۔۔!!!
چائے بھی تام چینی کی پلیٹ میں پیتی ہیں کہ ٹھنڈی جلدی ہوتی ہے۔روزانہ ایک سوال میرے گوش گزار کرنا فرض ِ اولین سمجھتی ہیں کہ ”آج کیا پکے گا۔“جواباََ میں جتنی بھی ڈشز بتاتی ہوں سب کو ایک ایک کر کے مسترد کرتی جاتی ہیں اور بالآخر سب سے پہلے نمبر پر بتائی ہوئی ڈش کوہی حتمی قرار دے دیتی ہیں۔۔۔!!!
بھارتی ٹی وی چینلز اور ڈراموں سے سخت خائف ہیں،بس چلے تو خود جاکر ان سب کو آگ لگا آئیں۔برتن اتنے چمکدار مانجھتی ہیں کہ انھیں بطور آئینہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔کئی برتن اِس مشقتانہ منھجائی کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے سینوں پر پے درپے سوراخ لئے جہانِ فانی سے کوچ کر جانے کا شرف حاصل کرچکے ہیں۔۔۔!!!
کوئی بات یا سوال ایک سے دوسری بار اماں سے نہیں پوچھ سکتے کیونکہ مزاجِ اماں پر انتہائی ناگوار گزرتا ہے۔صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے جگانے کے واسطے جتنی بار ہاتھ ہلاؤاتنی بار زور کا جھٹکا دھیرے سے دیتی ہیں یعنی جگانے والے کی شامت آجاتی ہے اور کیونکہ یہ نیک فریضہ مجھ ناچیز کو انجام دینا ہوتا ہے اِس لئے میری ہر صبح کا آغاز اماں سے پڑنے والی پھٹکار سے ہوتا ہے۔۔۔!!!
کبھی اگر چڑ چڑوں کا کوئی عالمی مقابلہ منعقد ہواتو مجھے یقینِ واثق ہے کہ میری اماں اوّل آکر انعامی تمغہ اپنے نام کرلیں گی۔میری ہر بات سے اختلاف کرنا اُن کا فرضِ اوّلین ہے اور چھوٹے مرزا صاحب کو ڈانٹنا معمول کا مشغلہ۔جس لمحے میرے لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ استعمال کرنے پر چڑ چڑاتی ہیں ،اُس کے اگلے لمحے سے باجی بجلی وہ کرتب دِکھاتی ہیں کہ الامان الحفیظ۔۔۔!!!
یوں تو ہر بچے کے لئے اُس کی ماں ہی دنیا کی بہتریں ماں ہوتی ہے کیونکہ وہ اُس کی دنیا کل کائنات ہوتی ہے لیکن میرے لئے میری اماں وہ ہیں کہ


میں نے اُس جانِ بہاراں کو بہت یاد کیا
!!!جب کوئی پھول میری شاخِ ہنر پر نکلا۔۔۔


میری اندرکی اعلیٰ ظرفی ،وسیع القلبی اور وسیع الذہنی سب اللہ کریم کے بعد میری اماں اور اساتذہ کی تعلیم ہی کی بدولت ہے۔میری تعلیم،میرا ہنر سب اُن ہی کی دعاؤں اور کوششوں کا نیتجہ ہے۔اگر وہ معاشی ذمہ داریوں میں ابا کا برابر ساتھ نہ دیتیں تو ہم تینوں میں سے کوئی بھی تعلیم حاصل کر کے اتنا کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔ بس صرف اتنی شکایت ہے کہ کبھی کبھی مجھے بھی سن لیا کریں،میری تکلیفیں ،شکایتیں،میری شکوے ،میرے گلے،کبھی اِن پر بھی دھیان دے لیا کریں۔مجھ سے شکایتیں بجا ہیں اُن کی ،مجھے کوئی تعرض نہیں یہ کہنے میں کہ میں ایک اچھی بیٹی نہیں ہوں،لیکن ہوں تو ان ہی کا سایہ،مکمل بری کیسے ہو سکتی ہوں۔مانتی ہوں میں اماں کی میری ذات سے وابستہ کسی شکایت کوکبھی دور نہیں کرسکتی،اِ س لئے کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے،وہ ماں ہیں،اُن کے درجات بہت بلند ہیں میں کبھی وہاں اُس پیمانے تک نہیں آسکتی،نہ سوچ کے نہ ہنر کے۔۔۔۔!!!
غصے میں جیسے مرضی ڈانٹیں،اُن کا حق ہے لیکن اتنا حقیر نہ کردیا کریں کہ میں خود سے نظریں ملانے کے قابل بھی نہ رہوں۔مجھے بڑ احوصلہ ملتا ہے ،فخر محسوس ہوتاہے جب وہ کسی کے سامنے میرے کردار کی ضامن بن جاتی ہیں،میری حمایت میں بولتی ہیں۔میں شاید کبھی اماں سے نہیں کہہ سکوں گی کہ اُن کی ممتا کی چھاؤں مجھے اچھے سے اچھا ہی بنائے گی،دور کریں گی تو بگڑ جاوں گی۔۔۔!!


رات اندھیری جنگل گھنا ہے
!!چھوڑ کے نہ مجھ کو جاؤماں۔۔


سوکھ چکے ہیں سارے آنسو
!اب تو چپ کراؤ ۔۔۔ماں


ہاں ڈر بہت اندھیرے کا ہے
!!کیسے تمھیں بتاؤں ۔۔۔ماں۔


!!!کیسے تمھیں بتاؤں۔۔۔ماں۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مامن مرزا

Khirman
12-23-2014, 11:56 PM
boht khoobsurti se apni aman ka shakhsi khaka likha hai me tsawur me tujhay dant perti dekh kr bera maza kia lolzzzzzzz...beshak maan jitna b dant lay unse bera khair kha koi ni ho skta Allah unhen seht zindagi day ameen

Mamin Mirza
12-24-2014, 01:02 PM
boht khoobsurti se apni aman ka shakhsi khaka likha hai me tsawur me tujhay dant perti dekh kr bera maza kia lolzzzzzzz...beshak maan jitna b dant lay unse bera khair kha koi ni ho skta Allah unhen seht zindagi day ameen

Tu ho lay khush,
Jab teri amma tujhe nawazti hain na tou dhai maan k kadu jaisa tera hi munh banta hai,yaad rakh,bhool matt.
Haan pata hai nasihatain na kar,aur kabhi koi burai bhi nikal liya kar tehreer main......nikammi jai.

Khirman
12-24-2014, 11:27 PM
Tu ho lay khush,
Jab teri amma tujhe nawazti hain na tou dhai maan k kadu jaisa tera hi munh banta hai,yaad rakh,bhool matt.
Haan pata hai nasihatain na kar,aur kabhi koi burai bhi nikal liya kar tehreer main......nikammi jai.

hahahahahaha meray munh ko chor tera to paimaish me b ni a skta us time :P nseehat ni ki bat ker rehi bus :D..burai hoti he ni bongi jai

Mamin Mirza
12-24-2014, 11:41 PM
hahahahahaha meray munh ko chor tera to paimaish me b ni a skta us time :P nseehat ni ki bat ker rehi bus :D..burai hoti he ni bongi jai

Allah Allah
Mera munh aur sar dono chotay hain,tu apni keh sarotay k munh wali
Ye nai itela hai,burai nahi hoti nikammi

Khirman
12-25-2014, 06:15 PM
Allah Allah
Mera munh aur sar dono chotay hain,tu apni keh sarotay k munh wali
Ye nai itela hai,burai nahi hoti nikammi

han to ye Armaan Arshad sahab itnay mudabir shakhsiayt se pocho na kia koi kami hoti :P

Mamin Mirza
12-25-2014, 10:48 PM
han to ye @Armaan Arshad (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=10) sahab itnay mudabir shakhsiayt se pocho na kia koi kami hoti :P

bas kar day,
fuzol goi say parhaiz kiya kar.............!!!

Khirman
12-25-2014, 11:48 PM
bas kar day,
fuzol goi say parhaiz kiya kar.............!!!
=))=))yehi sunna tha me

Mamin Mirza
12-25-2014, 11:53 PM
=))=))yehi sunna tha me

sun liya,
pait bhar gaya
ab idhar aa,teri kidney main heart attack karwaon main,>:/>:/>:/;;)

Khirman
12-26-2014, 02:40 PM
sun liya,
pait bhar gaya
ab idhar aa,teri kidney main heart attack karwaon main,>:/>:/>:/;;)

:))X_XX_Xa gai hun :P

hir
08-12-2015, 10:27 AM
Kyo ladai karte ho !!! be friends... :meeting: