PDA

View Full Version : گنگا الٹا بہنے لگی ہے



Dr Maqsood Hasni
12-20-2014, 10:48 AM
گنگا الٹا بہنے لگی ہے

من کی دیواروں پر
یہ خون کے چھینٹے کیسے ہیں
مردہ جسموں کی بو
سانسوں میں
کس نے بھر دی ہے
برف سے جذبوں پر
ہاتھ کی پوروں کے نقش
کہاں سے اترے ہیں
روح کی زلفیں
کیوں بکھری بکھری ہیں
تمہارے جانے کے بعد
حیات کے سب منظر
کیوں ٹھہر گیے ہیں
تم سا نہ آنے کے خدشے
بل کھاتے سانپوں کے
مسکن بن جاتے ہیں
فرزانہ ہوں کہ دیوانہ
میں کب جانت ہوں
ہاں
تمہارے جانے سے پہلے
یہ سب کچھ نہ تھا
تمہارے جانے کے بعد
گنگا الٹا بہنے لگی ہے

BDunc
12-30-2014, 01:18 PM
Nice one

Dr Maqsood Hasni
12-30-2014, 02:11 PM
shukarri ji