PDA

View Full Version : طاقت لگام میں رہے تو کامیاب رہتی ہے



Dr Maqsood Hasni
12-14-2014, 05:43 PM
طاقت لگام میں رہے تو کامیاب رہتی ہے

17 نومبر 2012

انسان کسی حادثے واقعے معاملے فکری اور نظریاتی اختلاف وغیرہ کے حوالہ سے جذباتی ہو جاتا ہے اور یہ کوئی غیر فطری بات نہیں۔ ناگہانی صورت ہو تو ردعمل میں کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ عمومی حالات میں سوچ سمجھ سے کام لیتا ہے۔ جذباتی حالت میں بھی سوچتا ہےلیکن سوچ کی سطع عمومی حالت سے مختلف ہوتی ہے۔ دوسری صورت یہ بھی ہوتی ہے کہ شخص کا معاملے سے تعلق اور واسطہ کس سطع کا ہے۔

کچھ ہی پہلے اخبار میں اوباما اور ہلیری کے بیان کی سہ سرخی پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ دونوں کے بیانات ایک دوسرے سے اٹوٹ رشتہ رکھتے ہیں۔ اوباما کا کہنا ہے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کا پیچھا کریں گے جبکہ ہلیری کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اصل ضرورت یہ تھی کہ کہا جاتا اسلامی دنیا تحمل اور برداشت سے کام لے ہم اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیں گے۔ چاہے یہ محض بیان ہوتا۔ لوگ سمجھتے کہ امریکی قیادت انسان دوست اور جمہوریت پسند ہے۔ اس کے معنی یہ بنتے ہیں کہ ہم جو بھی چاہیں کریں یا کہیں اس کے ردعمل میں کسی کو کچھ کرنے یا کہنے کا حق حاصل نہیں۔ ہلیری کے مطابق یہ کوئی بات ہی نہیں جو مرضی کہا ہا کیا جائے۔ دونوں کے بیانوں میں کرختگی اوروں کے دکھ سکھ نظریات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنے معاملات میں کس قدر جذباتی ہیں۔ اس کے برعکس دوسروں کے جذبات کا ان دل میں رائی بھر احساس اور احترام نہیں۔ وہ ان کے ہاتھ اور زبان سے مریں یا جئیں یہ ان کی سردردی نہیں۔

گویا یہ سارے کیڑے مکوڑے ہیں اور ان کے نزدیک کوئی حثیث نہیں رکھتے۔ اوباما یا ہلیری کی بڑی دور کی بات ہے اسلامی دنیا پر چھوڑے گیے خنزیر پر اسلامی دنیا گرفت کرنے کا حق نیں رکھتی۔ اس خنزیر پر جو گرفت کرنے کی کوشش کرے گا اس کا یچھا کیا جائے گا۔ انسان دوست امریکہ اپنوں کے لیے کتنا جذباتی ہے اوباما کے بیان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ کھلا اور کھلا جذباتی بیان ہے لیکن چمچے اس کی سو طرح سے تشریح و تفہیم کریں گے حالانکہ ان دونوں کے بیانات میں رائی بھر ابہام نہیں۔

میری تحریر “فیصلے کا وقت آ گیا ہے“ کو جذباتی تحریر کا نام دیا گیا ہے۔ میں نے اس تحریر کو پورے ہوش و حواس سے قلم بند کیا ہے۔ میں عمر کے جس حصہ میں ہوں وہاں ہوش مندی کو زیادہ دخل ہوتا ہے تاہم غلطی کے امکان کو رد نہیں کر سکتا۔ میں نے معاملے کا تجزیہ دلائل سے کیا ہے۔ کیا یہ سچی باتیں نہیں ہیں۔ احتجاج حق تھا‘ کیا گیا ۔ اس کا کیا اثر ہوا اوباما اور ہلیری کے بیانات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے گویا یہ احتجاج ان کے لیے معنویت سے تہی ہے۔ اوباما کے بیان سے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ اسلامی برادری کے مجرم کو نقصان دینے والے پر بھی گرفت ہو گی۔ یعنی اس کا کیا غلط نہیں۔

میں جانتا تھا کہ اس قسم کی باتیں معنویت نہیں رکھتیں۔ میں نے اسی تناظر میں تجاویز پیش کی تھیں۔ وقت حالات معاملات نے واضح کر دیا ہے کہ یہ باتوں سے سمجھنے والی جنسں کب ہیں۔ دل پر ہاتھ رکھ کر بتایے ان سے لین دین رکھنا انتہائی خسارے کا سودا نہیں ۔ جرم کرنے والا جرم کرانے والا جرم کی صلاح دینے والا مجرم کی مدد کرنے والا مجرم کی ہاں میں ہاں ملانے والے بذت خود مجرم نہیں ہیں۔ اوباما اور ہلیری بذت خود مجرم ہیں ان پر بھی وہی تعزیر بنتی ہے جو فلم بنانے‘ کردار ادا کرنےاور فلم کا مواد تخلیق کرنے والے پر بنتی ہے۔

فطرت کو جبر سے ایک حد تک دبایا جا سکتا ہے جب معاملہ حد تجاوز کر جاتا ہے تو سونامی بن جاتا ہے۔ سونامی کی راہ میں دیوار رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ امریکہ آج طاقت کے نشہ میں سرشار ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ یہ چونٹیاں اور کیڑے مکوڑے ہمارا کیا بگاڑ لیں گے۔ آمر آج سے پہلے بھی سوچتے آئے ہیں ان کی اس سوچ نے ان کا نام و نشان تک مٹا دیا۔ طاقت لگام میں رہے تو ہی کامیاب رہتی ہے۔ مست ہاتھی مول میں کتنے کا کیوں نہ رہا ہو موت کا لقمہ بنتا ہے۔ امریکی دانشور اہل سیاست اور بااثر طبقے اس مدے پر سنجیدگی سے غور کریں اور گورا ہاؤس مکینوں کو مشورہ دیں کہ وہ حد تجاوز نہ کریں۔ انسانوں کو کیڑا مکوڑا سمجھنے کی بجائے انسان سمجھیں اس میں ان کی اور دوسروں بھلائی ہے۔

Admin
12-14-2014, 07:12 PM
bht Umda Sharing

Dr Maqsood Hasni
12-15-2014, 10:16 AM
shukarriya janab

singer_zuhaib
12-19-2014, 05:53 PM
Assalam o Alaikum.Aala o umda.In ka Muqabla Faqat Imaan ki Taqat se kia ja sakta hai or vohe Imaan he to Aaj nahe raha hum mai,imaan se khaali hain hum tab he to Marte ja rahe hain Warna Imaan Jab tak tha muslim Donia Pe Raaj Karte the or Ab Jab Imaan se Khaali howe hain To Kafir Muslims pe Raaj kar rahe hain.

Dr Maqsood Hasni
12-19-2014, 08:04 PM
kya kahoon aur kya na'kahoon


تم لیے پھرتے ہو دستار فضیلت
رہتے ہیں لوگ یہاں سر بریدہ
1975

Allah hum sab ko iman ki bai'payaan doulat se sarfaraz farma'ay