PDA

View Full Version : حضرت ابراہیم ادھمؒ



ayesha
12-14-2014, 08:45 AM
حضرت ابراہیم ادھمؒ سلطنت کے بادشاہ تھے ایک رات کا ذکر ہے کہ آپ اپنے محل میں سو رہے تھے آدھی رات کے وقت چھت پر کھٹکا ہوا اور شورو غل سا مچا آپ کی آنکھ کھل گئی کان لگا کر سنا تو یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے چھت پر بھاری بھاری قدموں سے کوئی چل رہا ہے۔ حضرت ابراہیم ادھمؒ نے دل میں خیال کیا کہ یہ کس کی جرات ہے جو آدھی رات کے وقت محل کی چھت پر چل رہا ہے، پتہ نہیں کون ہمت والا ہے۔ یقیناًیہ کوئی انسان نہیں بھوت ہے۔ آپ نے محل کی کھڑکی کھلی اور اپنی گردن باہر نکال کر چھت کی طرف منہ کرتے ہوئے اونچی آواز سے پکارا، کون ہے؟ عجیب و غریب قسم کے لوگوں نے سر نیچے کرکے جواب دیا ہم رات کے وقت کسی کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔ حضرت ابراہیم ادھمؒ نے حیران ہو کر پوچھا، کیا تلاش کر رہے ہو؟ وہ کہنے لگے، ہم اونٹ تلاش کر رہے ہیں۔ حضرت ابراہیم ادھمؒ بولے، کبھی کسی نے گمشدہ اونٹ کو چھت پر تلاش کیا ہے۔ یہ سن کر وہ برجستہ کہنے لگے ، کیا کسی نے بادشاہی کے عالم میں تاج و تخت پاکر فقیری کو تلاش کیا ہے۔ یہ سننا تھا کہ آپؒ پر عجب بے خودی کی کیفیت طاری ہو گئی دل پر اس بات نے اثر کیا اور اسی وقت سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پہاڑوں کی طرف نکل گئے اور دنیا سے چھپ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو گئے۔

Admin
12-14-2014, 08:49 AM
Jazak Allah

Very Beautifull Sharing

UmerAmer
12-14-2014, 11:50 AM
JazakAllah

Arosa Hya
12-14-2014, 04:53 PM
effective

KhUsHi
12-19-2014, 04:29 PM
Great sharing
JazakAllah