PDA

View Full Version : تاج محل دراصل ایک نہیں دو ہیں



intelligent086
12-13-2014, 08:31 AM
تاج محل دراصل ایک نہیں دو ہیں
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x11460_47255264.jpg.pagespeed.ic.ebsCUQPPEe .jpg
ساری دنیا میں مشہور ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مغلیہ دور میں ہی ایک اور تاج محل بھی تعمیر ہوا مگر دنیا اس کے بارے میں بہت ہی کم جانتی ہے۔جس طرح مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی محبوبہ ممتاز محل کی یاد میں آگرہ میں تاج محل تعمیر کروایا اسی طرح مغل شہزادے اعظم شاہ نے اپنی والدہ کی یاد میں ایک تاج محل تعمیر کروایا جسے ’’بی بی کا مقبرہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں واقعہ یہ عظیم الشان عمارت ہو بہو تاج محل جیسی نظر آتی ہے۔ اس کا سفید گنبد، بلند مینار باغات اور فوارے بالکل آگرہ کے تاج محل جیسے ہیں۔اگرچہ اس کی شان و شوکت شاہ جہاں کے تاج محل جیسی تو نہیں لیکن اس کی خوبصورتی اور طرز تعمیر بھی اپنی مثال آپ ہے۔ یہ وسعت اور بلندی میں آگرہ کے تاج محل سے قدرے کم ہے اور ایک اہم فرق یہ بھی ہے کہ آگرہ کے تاج محل کو مکمل طور پر سفید سنگ مرمر سے بنایا گیا ہے جبکہ اورنگ آباد کے تاج محل کی عمارت کی دیواروں پر سنگ مرمر کی ایک تہہ چڑھائی گئی ہے۔ اس کا شمار بھی دنیا کی اہم ترین تاریخی عمارات میں کیا جاتا ہے۔

UmerAmer
12-13-2014, 02:23 PM
Kiya baat hai
nice sharing

singer_zuhaib
12-23-2014, 12:28 PM
Assalam o Alaikum..Agar 2 Taaj Mehal hain to phir ek or shamil kar le,kio k Chand Saal pehle Bangladesh mai bhi Ek Taj Mehal Ki Ho Baho copy Taj Mehal banaya gaya hai.

KhUsHi
12-23-2014, 07:21 PM
Great sharing