PDA

View Full Version : کولیسٹرول کی مقدار میں کمی



KhUsHi
12-13-2014, 02:45 AM
چاول کی ایک قسم میں پایا جانے والا تیل خون میں کولیسٹرول کم کرتا ہے جبکہ چاول کےریشوں سے کولیسٹرول کم نہیں ہوتا


امریکہ امریکہ کے ماہرین غذائیات اور طبی ماہرین نے کہا ہے کہ چاول کی ایک قسم میں پایا جانے والا تیل خون میں کولیسٹرول کم کرتا ہے جبکہ چاول کےریشوں سے کولیسٹرول کم نہیں ہوتا۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوزیانا میں ماہرین نے تحقیق کے بعد اخذ کیا کہ جاپان اور بھارت میں پائی جانے والی چاولوں کی قسم برآن میں پایا جانے والا تیل کولیسٹرول کی مقدار میں کمی کا باعث بنتا ہے جس سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین نے چاولوں کے ریشے اور برآن قسم کی چاول میں تیل کے اثرات کا جائزہ لینے کےلیے مردوں اور عورتوں پر مشتمل دو گروپ بنائے اور دونوں گروپوں میں شامل مردوں اور خواتین پانچ ہفتے تک کھانوں میں الگ الگ طور پر چاول کی قسم برآن کے تیل اور گروپ کو چاولوں کے استعمال کی اجازت دی۔ کچھ دن بعد جب دونوں گروپوں کے لوگوں کا کولیسٹرول چیک کیا گیا تو جس گروپ نے برآن چاول استعمال کیے تھے ان کا کولیسٹرول دوسرے گروہ کی نسبت کم تھا۔ جس سے ثابت ہوا تھا کہ برآن قسم چاولوں میں پایا جانے والا تیل کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ayesha
12-13-2014, 03:04 AM
nice sharng...

UmerAmer
12-13-2014, 06:58 PM
Bohat Khoob

Arosa Hya
12-13-2014, 07:08 PM
wow awesome subhan ALLAH