PDA

View Full Version : وقت کی قدر کرو!



intelligent086
12-08-2014, 08:37 AM
ینش جمیل ہم ہمیشہ سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ وقت کی قدر کرو، وقت کا صحیح استعمال کرو، وقت کو ضائع مت کرو ورنہ یہ آپ کو ضائع کر دے گا۔وقت کاصحیح استعمال سمجھانے کے لیے ایک ٹیچر نے اپنے شاگردوں کو ایک ایسی مثال دی جیسے وہ کبھی نہیں بھلا سکے۔ ٹیچر نے ایک کھلے منہ والا بڑا سا جار(مرتبان) میز پر رکھا اور اس میں کنکرکے بڑے پتھر ڈالنے شروع کیے جب وہ مرتبان بھر گیا تو اپنے شاگردوں سے پوچھا کیا یہ جار مکمل طور پر بھر گیا ہے۔ تمام شاگردوں نے یکجا ہو کر کہا’’جی ہاں‘‘! استاد نے مسکرا کر پوچھا، واقعی؟ اور تمام شاگرد حیرت سے اپنے استاد کی طرف دیکھنے لگے۔ پھر استاد نے اس مرتبان میں بجری بھرنی شروع کی اور اس بجری نے ان کنکر کے بڑے ٹکڑوں کے درمیان والی جگہ کو بھرنا شروع کر دیا۔ اب جب مزید بجری بھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی تو پھر اس نے شاگردوں سے پوچھا اب بتائو کیا یہ مرتبان بھر چکا ہے۔ اب کے بار شاگردوں نے کہا’’غالباً نہیں‘‘۔ ٹیچر نے جواب دیا۔’’بہت اچھے‘‘ اور ٹیچر نے اس مرتبان میں ریت بھری اور پھر اپنے شاگردوں کی طرف دیکھا اور پوچھا اب بتائو کیا یہ جار اب بھر چکا ہے اور شاگرد خاموشی سے اپنے استاد کی طرف دیکھنے لگے۔ استاد نے مسکرا کر اب اس مرتبان میں پانی بھرنا شروع کیا اور اسے بالکل لبالب بھر دیا۔ تمام شاگرد حیرانی اپنے استاد کو دیکھ رہے تھے۔ ٹیچر نے کلاس کی جانب دیکھا اور مسکرا کر پوچھا۔’’بتائو! تم لوگوں نے اس تجربے سے کیا سبق سیکھا؟ ایک شاگرد نے جلدی سے ہاتھ کھڑا کیا اور بولا۔’’اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی زندگی کتنی مصروف ہے اگر آپ چاہیں تو اس میں بہت کچھ شامل کر سکتے ہیں‘‘۔ ’’نہیں‘‘۔ ٹیچر نے جواب دیا۔’’اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے‘‘ اورپھر تھوڑا وقفہ دے کر بولا: ’’یہ تجربہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ آپ کے پاس جو وقت ہے اس میں سب سے پہلے آپ نے ضروری اوراہم امور کو اہمیت اور جگہ دینی ہے۔ یعنی آپ نے اپنی زندگی کی بڑی ضروریات کو اس وقت میں Adjust کرنا ہے۔ اس کے بعد اس سے کم اہم کی جگہ اس وقت میں Fix ہو جائے گی اور سب سے آخر میں وہ کام جو نہایت کم اہم ہیں وہ بھی آپ اسی وقت میں Adjust کر سکیں گے۔ جب بھی وقت کی مینجمنٹ کرنی ہو تو سب سے پہلے سب سے بڑے، ضروری اور اہم کاموں کے لیے اپنے وقت کے مرتبان میں جگہ بنائیں اس طرح آپ بہت کامیابی کے ساتھ اپنے وقت کا صحیح استعمال اور اس وقت سے صحیح فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ٭…٭…٭

UmerAmer
12-08-2014, 07:37 PM
Bohat Khoob