PDA

View Full Version : وجد میں ڈوبی ہوئی وہ چاندنی اچھی لگی



Arosa Hya
12-06-2014, 12:46 AM
بِسْــــــــــــــــــمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
اَلسَّــــلاَمُ عَلَيْـــكُمْ وَرَحْمَــةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُـــهُ
.
آسمانوں سے اترتی روشنی اچھی لگی
وجد میں ڈوبی ہوئی وہ چاندنی اچھی لگی
.
ہر گلی کے موڑ پر تھی کہکشاں سایہ فگن
شہر طیبہ کی مجھے تو ہر گلی اچھی لگی
.
جس کی خوشبو سے معطر ہوگئی ساری فضا
دل کے آنگن میں وِلا کی ہر کلی اچھی لگی
.
بام و در کی روشنی سے جان و د ل روشن ہوئے
شہر طیبہ کی ہوا کی تازگی اچھی لگی
.
ہر قدم پہ رحمتیں اور برکتیں تھیں ہم قدم
ہر قدم پہ گنگناتی زندگی اچھی لگی
.
رشک کی نظروں سے دیکھا چاند تاروں نے جسے
اس سراپا ناز کی تابندگی اچھی لگی
.
مسجد ومحراب ومنبر میں عجب سا کیف تھا
مجھ کو اپنی روح کی وارفتگی اچھی لگی
.
ہاں عقیدت کی فضا میں سسکیاں بھرتی ہوئی
صحن نبوی میں نمازِ بندگی اچھی لگی
.
تھے زمیں پر پاؤں میرے آسمانوں پر نصیب
روح میں اتری ہوئی اک بے خودی اچھی لگی
.
میں سراپا عجز بن کے رہ گیا تھا جب وہاں
مجھ کو اپنے اشک اور شرمندگی اچھی لگی
.
روضۂ اقدس پہ نظریں جم کے میری رہ گئیں
گنبدخضریٰ کی مجھ کو سادگی اچھی لگی
.
جب کھڑا تھا ہاتھ باندھے میں مواجہ پر وہاں
مجھ کو خالدؔ التجا و عاجزی اچھی لگی

ayesha
12-06-2014, 11:16 AM
میں سراپا عجز بن کے رہ گیا تھا جب وہاں
مجھ کو اپنے اشک اور شرمندگی اچھی لگی
subahn Allah.... MaSha Allah...

BDunc
12-09-2014, 02:19 PM
V good

KhUsHi
04-19-2015, 02:29 PM
Thanks for great sharing

intelligent086
07-31-2015, 01:11 AM
بِسْــــــــــــــــــمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
اَلسَّــــلاَمُ عَلَيْـــكُمْ وَرَحْمَــةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُـــهُ
.
آسمانوں سے اترتی روشنی اچھی لگی
وجد میں ڈوبی ہوئی وہ چاندنی اچھی لگی
.
ہر گلی کے موڑ پر تھی کہکشاں سایہ فگن
شہر طیبہ کی مجھے تو ہر گلی اچھی لگی
.
جس کی خوشبو سے معطر ہوگئی ساری فضا
دل کے آنگن میں وِلا کی ہر کلی اچھی لگی
.
بام و در کی روشنی سے جان و د ل روشن ہوئے
شہر طیبہ کی ہوا کی تازگی اچھی لگی
.
ہر قدم پہ رحمتیں اور برکتیں تھیں ہم قدم
ہر قدم پہ گنگناتی زندگی اچھی لگی
.
رشک کی نظروں سے دیکھا چاند تاروں نے جسے
اس سراپا ناز کی تابندگی اچھی لگی
.
مسجد ومحراب ومنبر میں عجب سا کیف تھا
مجھ کو اپنی روح کی وارفتگی اچھی لگی
.
ہاں عقیدت کی فضا میں سسکیاں بھرتی ہوئی
صحن نبوی میں نمازِ بندگی اچھی لگی
.
تھے زمیں پر پاؤں میرے آسمانوں پر نصیب
روح میں اتری ہوئی اک بے خودی اچھی لگی
.
میں سراپا عجز بن کے رہ گیا تھا جب وہاں
مجھ کو اپنے اشک اور شرمندگی اچھی لگی
.
روضۂ اقدس پہ نظریں جم کے میری رہ گئیں
گنبدخضریٰ کی مجھ کو سادگی اچھی لگی
.
جب کھڑا تھا ہاتھ باندھے میں مواجہ پر وہاں
مجھ کو خالدؔ التجا و عاجزی اچھی لگی







http://www.mobopk.com/images/mashaallahjazakajej.gif