PDA

View Full Version : تم کتنے اچھے لگتے ہو



UmerAmer
11-25-2014, 07:09 PM
جب گہري سوچوں ميں ڈوبے تم ہولے ہولے چلتے ہو



جب تنہائی کے شعلوں ميں تم رفتہ رفتہ جلتے ہو
جب بھيگے بھيے موسم ميں تم لمحہ لمحہ سوچتے ہو
جب اپنی کالی آنکھوں سے تم چہرہ چہرہ ديکھتے ہو
جب پر ہيبت سناٹے ميں تم بے اندازہ ڈرتے ہو
جب ہونہی گھنٹوں بے معنی، تم ہم سے باتيں کرتے ہو
جب پيار محبت کے قصے، تم کان لگا کر سُنتے ہو
جب کومل کومل ہاتھوں سے تم بھيگی کلياں جُنتے ہو
جب محفل کے ہنگاموں ميں تم دھيرے دھيرے بولتے ہو
جب چُپ کے بہتے دريا ميں تم اپنا امرت گھولتے ہو
جب اپنی بولتی آنکھون سے تم ميرا سب کچھ مانگتے ہو
جب چھوٹ بھی دينے لگتے ہو تو مجرم بھی گردانتے ہو
جب دل کي ميٹھي باتوں پر تم تھوڑا سا گھبراتے ہو
جب نيلے پيلے رنگوں سے تم چہرہ آن سجاتے ہو
تو ايسے سارے لمحوں ميں اے جانِ وفا تم کيا جانو
معصوم سے بچے لگتے ہو، تم کتنے اچھے لگتے ہو

KhUsHi
04-22-2015, 03:12 PM
Thanks for great sharing

PRINCE SHAAN
04-28-2015, 07:59 PM
http://oi58.tinypic.com/16lzbf8.jpg
http://oi61.tinypic.com/2vkjeyg.jpg