PDA

View Full Version : میری پاگل سی سوچوں پر ہمیشہ تم ہی چھائے ہو



UmerAmer
11-25-2014, 07:09 PM
میری پاگل سی سوچوں پر ہمیشہ تم ہی چھائے ہو
سبھی ارمان تیرے ہیں سبھی میں تم سمائے ہو

میری نادان سی خواہش،میری ناکام سب باتیں
سبھی الجھی ہوئی باتوں میں جاناں تم سمائے ہو

کبھی جو چاند پورا ہو،کبھی جوچاند کو دیکھو
ہمیشہ چاندنی میں چاند جیسے تم سمائے ہو

یہ کچھ بکھرے ہوئے الفاظ کاغذپر جولکھے ہیں تمہارے ہیں
میرے ہر شعر میں جاناں، تمہیں بس تم سمائے ہو