PDA

View Full Version : متوازن طرزِ زندگی اور روحانی خوشی!



intelligent086
11-17-2014, 08:31 AM
متوازن طرزِ زندگی اور روحانی خوشی!
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x11198_79527596.jpg.pagespeed.ic.Y7D99uu3ER .jpg
گزشتہ چند برسوں سے یہ عقیدہ جڑ پکڑ چکا ہے کہ کامیابی اور روحانیت کے ان مسائل کو اپنی زندگی میں توازن پیدا کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے مسائل اس وجہ سے پیدا ہوئے کہ ہماری زندگیاں ’’غیر متوازن‘‘ تھیں۔ ’’یہی وجہ ہو سکتی ہے۔ مجھے زیادہ متوازن طرز زندگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ہم بہت سے دوستوں کو یہ کہتے سن چکے ہیں، ہم نے شاید خود بھی یہی کہا ہو۔ اور یہ بات منطقی بھی محسوس ہوتی ہے۔ بس چند سرگرمیوں کو کم کر کے دوسروں کا حصہ تھوڑا سا بڑھا دیں۔ دفتر میں وقت کم کر کے گھر پہ بڑھا دیں۔ بار میں وقت کم لگائیں اورجمنازیم میں زیادہ۔ آپ کہتے ہیں ’’یہ تو صرف وقت کا منظم استعمال اور منصوبہ بندی کرنے کی بات ہے۔‘‘ ’’اپنے وقت کا بہتر استعمال کر کے میں اپنی زندگی بہتر طرز پر گزار سکتا ہوں۔‘‘ یہ بہت منطقی اور سیدھی سادھی بات محسوس ہوتی ہے۔ پس اس عقیدے میں آپ درست بیٹھتے ہیں کہ آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ آپ نے باقاعدہ ورزش کرنی ہے، بہتر خوراک کھانی ہے، خاندان کو اچھے وقت میں سے حصہ دینا ہے اور شاید کوئی مشغلہ بھی پالنا ہے۔ آپ وقت کی بہتر تقسیم پر ایک کورس کرتے ہیں اور اپنی ڈائری کا استعمال بڑھا دیتے ہیں۔ آپ فہرستیں بناتے ہیں، ڈھیر ساری فہرستیں۔ اور وقت کو زیادہ تخلیقی انداز میں گزارنے کے راستے تلاش کرتے ہیں۔ ہم ایسی ہی باتیں سوچتے تھے، اگر ہم اپنی زندگیوں کے ہر پہلو میں توازن پیدا کر لیں تو ہم کامیاب بھی ہوں گے اور خوش بھی۔ یعنی مخصوص اوقات میں ملازمت، کچھ فرصت، خاندان کے ساتھ وقت گزاری، ورزش، اچھی خوراک اورڈھیر ساری دولت۔ اس متوازن طرز زندگی کے حصول کے لیے کچھ محنت لگے گی مگر ایسا کیا جا سکتا ہے۔ ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مگر جب ایسا کیا تو پتہ چلا اطمینان قلب پھر بھی حاصل نہیں ہو سکا۔ یہ کھوکھلی کامیابی تھی۔ یہ ایسا مشروب ہے جو دیکھنے میں تو تازہ دم کر دینے والا لگتا ہے مگر جب آپ پیتے ہیں تو عقدہ کھلتا ہے کہ یہ تو آپ کی پیاس نہیں بجھا سکتا۔ یہ حقیقت حیران کن اور مایوس کن ہوتی ہے اور ہم پریشان ہوتے ہیں کہ ایسا کیوں کر ہے۔ بہت سے لوگ جن سے ہم نے متوازن طرز زندگی کے موضوع پر بات کی، انہوں نے اس تصور بارے اسی مایوسی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وہ تھکے ہوئے، بیزار، غیر مطمئن اورحد سے زیادہ مصروف لگتے تھے۔ ان سب باتوں پر پورا اترنا بہت مشکل لگتا تھا۔ اورجب وہ متوازن طرز زندگی گزارنے کے عزم میں ناکام ہو گئے تو وہ خود کو مجرم سمجھنے لگے۔ یہ طرز فکر ہی بے لچک ہے اور مسلسل جائزے کی مرہون منت ہے۔ اکثر روزانہ کی بنیادوں پر۔ اورجب ہم متوازن طرز زندگی کو حل کے طور پر اختیار کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ جب ہم اپنی زندگیوں کو ’’متوازن‘‘ کرنے کے لیے کام کے اوقات کم کرتے ہیں تو ہمیں باس اور دفتری ساتھیوں کی طرف سے دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جو توازن کی اتنی پروا نہیں کرتے وہ ہم سے بہتر کارکردگی دکھانے لگتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم پیچھے رہ رہے ہیں۔ اس پر بھی ہمیں تنائوکا سامنا ہوتا ہے اورخود کو گھرے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔ اہم نوعیت کے کام اور تعلقات کے مسائل ہمیشہ اس سے زیادہ اور توانائی لیتے محسوس ہوتے ہیں جتنی کہ متوازن طرز زندگی میں سے گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔ ’’اچھا وقت‘‘ دینے کے باوجود ہمارے نجی تعلقات میں کمزوریاں آ سکتی ہیں۔ سب سے زیادہ متوازن لوگوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے بہتر صحت، وقت کی تقسیم میں بہتر مہارت اور زیادہ تخلیقی صلاحیت حاصل کر لی ہو۔ مگر بہت سوں نے ابھی تک روحانی مسئلہ حل نہیں کیا۔ روح کوئی سرگرمی یا کمٹ منٹ نہیں ہے۔ اس کے لیے کوئی ترتیب یا منصوبہ بندی نہیں کی جا سکتی۔ پانی اور تیل کی طرح توازن اورروح بھی آپس میں اچھی طرح حل نہیں ہوتے۔ صاف عیاں ہے کہ ان نئے متوازن طرز ہائے زندگی کے ساتھ کئی مسائل ہیں۔ ایک متوازن طرز زندگی ہی سب کچھ نہیں ہے۔ ……………… اگر ہم اسے آج بھی غلط لیں تو پھر توازن، کامیابی اور روح جیسے مسائل بارے ہمیں کچھ بتانے کے لیے تاریخ کے پاس کیا بچتا ہے؟ اس سوال پر غور کرتے ہوئے ایک خیال جو ذہن میں آتا ہے وہ یہ کہ سب سے عظیم انسانی کامیابیوں کا متوازن طرز زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ درحقیقت ان میں سے اکثر کا پس منظر اس کے متضاد تھا۔ شخصیات نے انفرادی طورپر یا ایک گروہ کی شکل میں دن رات سخت محنت کی جوکئی معاملوں میں مہینوں پر اورکئی ایک میں سالوں پر محیط تھی۔ ان میں اعتماد، مستقل مزاجی اور وابستگی جیسی کئی خاصیتیں شامل تھیں۔ اس کی بہت سی مثالیں ہیں لیکن ہم ایک پر نظر ڈالتے ہیں جس سے آپ میں سے کئی پہلے ہی واقف ہوں گے۔ (ڈورس پوزی/سٹیفن ولیمز کی تصنیف ’’روحانی خوشیاں اور کامیابی‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

Pari
11-17-2014, 12:16 PM
Informative sharing....................

intelligent086
11-21-2014, 08:34 PM
Informative sharing....................

Thanks............