PDA

View Full Version : حالات کی دھارا

CaLmInG MeLoDy
11-12-2014, 04:00 PM
الله کی رضا تلاش کی جائے یا پھر ساری زندگی اپنی ہی رضا تلاش کی جائے ؟اپنی رضا تو کبھی حاصل ہی نہیں ہوتی کیوں کہ خودی پر مسرت کی بہار تب آتی ہے جب چاروں طرف ہی بہار ہو ،سب راضی ہوں اور رب راضی ہو، مگر سب تو راضی ہوتے نہیں ،کب تک اپنی خوشیوں کی قربانی دے کر انسان ایک وقت میں کس کس کو خوش رکھے ؟

احسانوں کو فراموش یا انسانوں کو خاموش پا کر انسانوں کا صبر کرنا نا ممکن نہیں ہے تو مشکل تو بہت ہے .یا تو انسان بے خود ہو کر خودی میں مست رہے ، نہ اچھے کا ہوش، نہ برے کی خبر چاروں طرف خود کو خودی میں گھیرے اپنے ہی حال میں مست و بے خود ساتھ سے گزرتے لمحوں ، اور لمس کی کی آہٹ اور احساس بھی سنائی نہ دے، نہ دل میں دکھ و تکلیف کی گدگداہٹ ہو.

بے حس زمانے کی تلخیوں کو بے ہسی سے روندتے ، آگے ہی آگے بڑھتے وقت کو ،اپنے ہاتھوں سے نکلتے دیکھ کر بھی خاموش، اور یاس و آس کا دامن چھوڑتی دل کی مدھم دھڑکن کو خاموش ہوتے محسوس بھی نا کرنا کہ کب یہ دھک دھک تھم کر سناتا اوڑھ لے ، اور گن گن کر گزرتے دن، آنکھوں میں گزری راتیں ،زندگی کی چلتی گاڑی ، آہ سے بھری سانس ،لوگوں سے چوری چوری جھکی نظریں ، سب کے سب یکدم ماند پڑ جایئں ، اور اس طرح ماند کے ماضی کا حصّہ بن جایئں ..

پر کیا یہ وقت کی تپتی دھوپ ، اور یاد ماضی کی چھاؤں یونہی ختم ہو جائے گی ؟بے چینی کسی حس میں تبدیل ہو جائے گی ؟

کیا جواب ہے اس سب کا ،کہ کوئی ایک چلا جائے تو دستور زمانہ تو نہیں بدلے گا ، نا ظالم مظلوم بنیں گے نا ناداں دانا ، نا ان کہی چبھتی باتوں کا اثر ختم ہوگا ، نا جسم کو چیرتی نفرت بھری نگاہ خود میں محبت سمو لے گی ، زندگی یونہی رواں دواں رہے گی، بس رکے گی تو ایک مظلوم کی مسکراہٹ ، سانس ، دھڑکن اور زندگی .

اسلئے مایوسی کفر ہے . خودکشی گناہ ہے. مسلمان کا یہ شیوا نہیں .
http://www.picgifs.com/name-graphics/r/ruby/name-graphics-ruby-307205.gif

Arosa Hya
11-12-2014, 07:40 PM
Well said........
Boht achi tehreer hai....
Khush Rehye!

saba
11-12-2014, 08:50 PM
bohat khoob likha hay.
duain

intelligent086
11-12-2014, 10:54 PM
الله کی رضا تلاش کی جائے یا پھر ساری زندگی اپنی ہی رضا تلاش کی جائے ؟اپنی رضا تو کبھی حاصل ہی نہیں ہوتی کیوں کہ خودی پر مسرت کی بہار تب آتی ہے جب چاروں طرف ہی بہار ہو ،سب راضی ہوں اور رب راضی ہو، مگر سب تو راضی ہوتے نہیں ،کب تک اپنی خوشیوں کی قربانی دے کر انسان ایک وقت میں کس کس کو خوش رکھے ؟

احسانوں کو فراموش یا انسانوں کو خاموش پا کر انسانوں کا صبر کرنا نا ممکن نہیں ہے تو مشکل تو بہت ہے .یا تو انسان بے خود ہو کر خودی میں مست رہے ، نہ اچھے کا ہوش، نہ برے کی خبر چاروں طرف خود کو خودی میں گھیرے اپنے ہی حال میں مست و بے خود ساتھ سے گزرتے لمحوں ، اور لمس کی کی آہٹ اور احساس بھی سنائی نہ دے، نہ دل میں دکھ و تکلیف کی گدگداہٹ ہو.

بے حس زمانے کی تلخیوں کو بے ہسی سے روندتے ، آگے ہی آگے بڑھتے وقت کو ،اپنے ہاتھوں سے نکلتے دیکھ کر بھی خاموش، اور یاس و آس کا دامن چھوڑتی دل کی مدھم دھڑکن کو خاموش ہوتے محسوس بھی نا کرنا کہ کب یہ دھک دھک تھم کر سناتا اوڑھ لے ، اور گن گن کر گزرتے دن، آنکھوں میں گزری راتیں ،زندگی کی چلتی گاڑی ، آہ سے بھری سانس ،لوگوں سے چوری چوری جھکی نظریں ، سب کے سب یکدم ماند پڑ جایئں ، اور اس طرح ماند کے ماضی کا حصّہ بن جایئں ..

پر کیا یہ وقت کی تپتی دھوپ ، اور یاد ماضی کی چھاؤں یونہی ختم ہو جائے گی ؟بے چینی کسی حس میں تبدیل ہو جائے گی ؟

کیا جواب ہے اس سب کا ،کہ کوئی ایک چلا جائے تو دستور زمانہ تو نہیں بدلے گا ، نا ظالم مظلوم بنیں گے نا ناداں دانا ، نا ان کہی چبھتی باتوں کا اثر ختم ہوگا ، نا جسم کو چیرتی نفرت بھری نگاہ خود میں محبت سمو لے گی ، زندگی یونہی رواں دواں رہے گی، بس رکے گی تو ایک مظلوم کی مسکراہٹ ، سانس ، دھڑکن اور زندگی .

اسلئے مایوسی کفر ہے . خودکشی گناہ ہے. مسلمان کا یہ شیوا نہیں .
http://www.picgifs.com/name-graphics/r/ruby/name-graphics-ruby-307205.gif

مایوسی کفر ہے۔۔۔۔۔۔۔
واہ
بہت عمدہ اور خوب صورت تحریر۔۔۔۔۔
جزاک اللہ

singer_zuhaib
11-28-2014, 09:17 PM
Assalam o Alaikum.

wese Agar suicide halal hoti to may be mai aaj se 18 saal pehle kar chuka hota or abhi bhi karne ko dil karta hai par Phir Sochta ho ye mardangi to nahe hai k Admi ho k halaat se dar jao thak jao haar jao,jitna muqabla kar sakta hai halaat se kar or Beshak Himmat e mardaan madad e khuda.