PDA

View Full Version : جی-ایم و بیگم جی-ایم



CaLmInG MeLoDy
11-12-2014, 03:54 PM
جی-ایم و بیگم جی-ایم

یہ مشہور زمانہ بات ہے کہ عہدے بدلتے ساتھ انسان اپنی اوقات تبدیل کرتا جاتا ہے .حالانکہ غور طلب بات یہ ہے کہ انسان کو پیدا کرنے والی ذات الله جلّ جلال نے تمام مخلوقات کو اپنے ایک حکم سے پیدا کر دیا اور یہ ہی انسان کی حقیقت ہے، کہ الله پاک کا حکم ہوا تو انسان اپنی ماں کی کوکھ میں آ گیا اور جب الله پاک کا حکم ہوا انسان چاہے شہنشاہ سلطنت ہو ابدی نید سو گیا. پھر بھی حضرت انسان خود کو پیسہ، عہدے ، مقام ، رہائش اور عزت کے پلڑے میں تولتا رہتا ہے ، ایک منیجر کو جیسے ہی جی ایم کا عہدہ دیا جاتا ہے اسکو سرخاب کے پر لگ جاتے ہیں ،ضروری نہیں کے تمام انسان ہی ایسے ہوں مگر اکثریت ایسے ہی لوگوں کی ہے کہ جو اپنے سرخاب کے پر لئے آسمانوں میں اڑے پھرتے ہیں . سر جو پہلے منیجر صاحب ہوا کرتے تھے اب خود کو بڑے صاحب کہلوانا پسند کرتے ہیں، اور اور جو ان کی میڈم ہوا کرتی ہیں اب وہ خود کو بیگم صاحبہ کہلا کر خاصی خوشی محسوس کرتی ہیں، گویا بڑے صاحب کے جتنے بھی دفتری ہیں وہ بیگم صاحبہ کے بھی دفتری بن جاتے ہیں، گھر کے بل جمع کروانے کے کام ہوں یا کچھ اور بازاری کام وہ تمام کام اب جی ایم کے دفتریوں کی ذمہ داری ہوتے ہیں ، لان میں موسموں کے بدلتے بیل بوٹے ہوں ،مالی سے ادب و لحاظ کے کھاتے میں مفت میں یہ لان تو کیا بلکہ بیگم صاحبہ کے والدین کے لان بھی سیٹ کروائے جاتے ہیں، بیگم صاحبہ کی دلچسپی کچن سے ہٹ کر ٹیلیفونی روابط میں زیادہ پائی جانے لگتی ہے، غرض یہ کہ بیگم صاحبہ کا پہننا اوڑھنا ، چلنا پھرنا ، سجنا سنوارنا ، پارلر آنے جانے کے رواج ، اور دنیا سے الگ نظر آنے کی خواہشات میں اضافے بڑھنے لگتے ہیں،


حیرت تو اس بات پر ہوتی ہے کہ ہم عام عوام بھی ان لوگوں کو دنیا سے ہٹ کر عزت دینے میں ذرا بھی نہیں چوکتے ،
بلکہ یہ شروعات تو عام لوگ ہی کیا کرتے ہیں کے اپنے آپ بڑے عہدوں پر فائز لوگوں کو اڑن کھٹولے پر بیٹھا دیتے ہیں کہ جن کے کھٹولے کو ہم آسمان میں اڑنے والی چیز سمجھ کر ان کو کوئی بڑی اونچی ہستی سمجھنے لگتے ہیں، اور خود کو ان سے کمتر ، آخر یہ دھری شہرت ہم نے کیوں دے رکھی ہے انسان کو ، اس میں جتنا ان اڑن کھٹولوں کے مالکان کا قصور ہے اتنا ہی ہم لوگوں کا بھی قصور ہے ،
کیوں انسان میں فرق پیدا کر دیا ہے، ایک انسان کو اس کے عہدے کی وجہ سے سرکاری بھی اور غیر سرکاری پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے ، کیا انسان یہ بھول گیا ہے کہ اسکا اس دنیا میں آنے کا مقصد حیات یہ تو بلکل بھی نہیں ہے ، بلکہ کچھ اور ہی ہے .

انسان نے خود کو عجیب و غریب الفاظ کا سہارا دے کر بہلا رکھا ہے، یعنی طبعیت اگر اس طرف مائل ہو بھی رہی ہے، کہ نہیں ہم سب انسان ہیں اور برابر ہیں تو خود کو اپنے ہی بنائے الفاظ اور جملوں سے بھٹکا لیتے ہیں ، جھوٹی تسلی دے لیتے ہیں جیسے

"کیا کریں یار دنیا ہے تو دنیا داری بھی ہے"
کیا کریں دنیا کے حالات کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے
کیا کیجئے دنیا داری بھی تو نبھانا پڑتی ہے

مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم یہ بھول بیٹھے ہیں کہ یہ باتیں صرف اپنے آپ کو شیطان کے ورغلائے ہوئے راستے پر ڈالنے کے لئے بہانے ہیں .ایک مومن کا مقصد حیات یہ نہیں کہ دنیا میں آئے ، پیسہ ، شہرت ، صحبت اور نام کمائے اور پھردنیا کی یہ دولّت دنیا ہی میں چھوڑ کر اس دنیا فانی سے کوچ کر جائے ، یعنی خالی ہاتھ آئے اور خالی دامن لوٹ جائے ،
اور تو اور یہ جانتے بوجھتے کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ، پاک و ناپاک میں کیا تمیز ہے ، فلاح اور شر کا کیا فرق ہے ، تعلیم اور علم میں نمایاں فرق کو سجھنے کی بجائے دنیاوی ناپ تول میں لگے ہوئے ہیں . الله پاک نے علم کا حصول ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض کر دیا ہے، مگر ہم ہیں کے صرف تعلیم کے پیچھے گامزن ہیں، تعلیم تب تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ اس کو علم کے ساتھ سنوارا نا جائے . اور علم یہ نہیں کہ بڑے عہدوں پر نافذ ہو کر انسانیت کی توہین پر اتر آیئں ، عاجزی ترک کر کے تکبر اپنا لیں ، قبر کی حقیقت کو بھول کر صرف زندگی میں مگن رہیں. سب بے لباس اس دنیا میں آئے تھے ، اور اس دنیا کے سونے چاندی کے تاروں سے مزین لباس چھوڑ صرف سفید ان سلی چادر میں اس دنیا سے رخصت جایئں گے، یہ ہی حقیقت ہے انسان کی .

جیسے انسان کا اس دنیا میں آنا صرف الله پاک کا حکم ہے ، اس ہی طرح الله پاک نے ایک حکم انسان کو بھی دیا ہے . اور وہ حکم ہے دنیا اور آخرت کو سنوارنے کا . کوئی اور اس بات کو سمجھے نہ سمجھے ، مگر ایک سمجھدار اور اہل علم انسان یہ بات ضرور سمجھے گا کہ انسان کا، مسلمان کا مومن کا مقصد حیات بل آخر ہے کیا ؟



بہت شکریہ آپ سب کی دعا کی طلبگار


روبی اکرم

saba
11-12-2014, 08:39 PM
khoobsurat tehreer.
bohat khoob likha hay waqai Insan aisa hi hay. woh maqsad e hayad bhool jata hay.
duain

intelligent086
11-12-2014, 10:57 PM
جیسے انسان کا اس دنیا میں آنا صرف الله پاک کا حکم ہے ، اس ہی طرح الله پاک نے ایک حکم انسان کو بھی دیا ہے . اور وہ حکم ہے دنیا اور آخرت کو سنوارنے کا . کوئی اور اس بات کو سمجھے نہ سمجھے ، مگر ایک سمجھدار اور اہل علم انسان یہ بات ضرور سمجھے گا کہ انسان کا، مسلمان کا مومن کا مقصد حیات بلاخر ہے کیا ؟
لاجواب ۔۔
قابل داد

singer_zuhaib
11-28-2014, 09:08 PM
Assalam o Alaikum.

Nice Thread.

Mera Ek Msg hai.



Insaan Ziada hote Ja Rahe hain

Or

Insaaniyat Ghat ti ja rahe hai.

or ye he haqeeqat hai.