PDA

View Full Version : اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ورژن میں متŸ

Aseer e Wafa
11-06-2014, 11:13 PM
http://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2014-11-06/news-1415286798-3259.png

گوگل نے اینڈرائڈ 5کے لئے نئے آپریٹنگ سسٹم لالی پاپ کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ اگر آپ اینڈرائڈ فون لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ذیل میں دی گئی معلومات آپ کے لئے بہت مفید ہوں گی۔
1۔میٹریل ڈیزائن
لالی پاپ نے میٹریل ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے رنگین اور مزید صاف ستھراکردیا ہے
2۔نویگیشن بٹن کے ڈیزائن میں تبدیلی
سکرین پر موجود نویگیشن بٹن کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور انہیں مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ ’بیک‘ بٹن اب مستطیل ،’ہوم‘بٹن گول اور ’ایپ‘ بٹن مربع شکل کا کردیا گیا ہے۔
3۔ایپ کے درمیان حرکت کرنے کے لئے نئے مینیو کا استعمال
نئے لالی پاپ آپ کو کھلے ہوئے ٹیبز (tabs)باآسانی دکھاتا ہے اور اس طرح ٹیبز کے درمیان حرکت کرنے اور انہیں بند کرنا آسان ہے۔
4۔نوٹیفیکیشن پینل میں تبدیلی
نوٹیفیکیشن کو پڑھنے کے لئے ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔نوٹیفیکیشن اور ٹوگل ایک سکرین پر نمودار ہوں گے اور نئے نوٹیفیکیشن کے لئے سفید پٹی اور سیاہ ٹیکسٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
5۔لاک سکرین کے دوران نوٹیفیکیشن
اب اپ فون کو ’ان لاک‘ کئے بغیر آنے والے نئے نوٹیفیکیشن کا جواب دے سکتے ہیں۔
6۔نوٹیفیکیشن پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول
اب آپ آنے والے نوٹیفیکیشن پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔ Setting menuمیں آپ اہم نوٹیفیکیشن کے لئے ترجیحات لگا سکتے ہیں۔
7۔نیا کی بورڈ
نئے کی بورڈ ڈیزائن میں سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ سیاہ الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ الفاظ کے درمیان بارڈرز بھی رکھے گئے تا کہ صارف کو ٹائپ کرنے میں آسانی ہو۔
8۔نمبر ڈائل کرنے والے ایپ میں تبدیلی
ڈائل ایپ میں نمبروں کے رنگ کو نیلا کردیا گیا ہے جبکہ ان کے درمیان بارڈرز کو بھی ختم کردیا گیاہے۔
9۔ملٹی پل یوزر پروفائل
اب آپ کے فون کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ملٹی پل یوزر پروفائل میں آپ اپنے فون تک کسی اور کو رسائی دے سکتے ہیں لیکن وہ شخص آپ کے contactsتک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔
10۔فٹنس ہب
ایپل کی طرح گوگل نے لالی پوپ میں ایک ایپ فٹنس ہب آفر کیا ہے۔یہ ایپ تمام دیگر صحت سے متعلق ایپ سے تفصیلات اکٹھی کرکے انہیں ایک مرکز میں رکھ لیتا ہے تاکہ صارف کو مزید آسانی ہو۔

Admin
11-07-2014, 07:02 AM
thanks 4 sharing. this gr8 info

intelligent086
11-23-2014, 03:01 AM

Beautiful Sharing.......