PDA

View Full Version : " لیکن اس کے لیے تو فرق پڑ گیا نا..!! "



CaLmInG MeLoDy
11-05-2014, 01:13 PM
" لیکن اس کے لیے تو فرق پڑ گیا نا..!! "

ایک دفعہ کا ذکر ھے کوئی دانشمند مضمون نگاری کے لئے سمندر کا رخ کیا کرتا تھا.. اس کی عادت تھی کہ کام شروع کرنے سے پہلے وہ ساحل سمندر پر چہل قدمی کیا کرتا تھا..

ایک روز وہ ساحل پر ٹہل رہا تھا تو اسے کچھ دور کنارے پر ایک انسانی ھیولا کسی رقاص کی مانند حرکت کرتا دکھائی دیا..

وہ متجسس ھوا کہ یہ کون شخص ھے جو دن کا آغاز رقص سے کرتا ھے..

یہ جاننے کے لئے وہ تیز قدموں سے اس کی جانب چل پڑا.. وہ نزدیک پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایک نوجوان ھے.. نوجوان رقص نہیں کر رھا تھا.. وہ ساحل پر جھکتا ' کوئی شے اٹھاتا اور پھر پھرتی سے اسے دور سمندر میں پھینک دیتا..

دانش مند اس نوجوان کے پاس پہنچا اور بلند آواز میں پوچھا.. " صبح بخیر ! یہ تم کیا کر رھے ھو..؟ "

نوجوان نے قدرے توقف کیا ' نظریں اٹھا کر دانش مند کی جانب دیکھا اور بولا.. " ستارہ مچھلی کو سمندر میں پھینک رھا ھوں.. "

" میں سمجھا نہیں.. تم ستارہ مچھلی کو سمندر میں کیوں پھینک رھے ھو ..؟ "

" سورج چڑھ رھا ھے اور لہریں پیچھے ھٹ رھی ھیں.. میں نے انھیں پانی میں نہ پھینکا تو یہ مر جائیں گی.. "

" لیکن نوجوان ! یہ ساحل تو میلوں تک پھیلا ھوا ھے اور سارے ساحل پر ستارہ مچھلیاں بکھری ھوئی ھیں.. ممکن نہیں کہ تمھاری اس کوشش سے کوئی فرق پڑے.. "

نوجوان نے شائستگی سے دانش مند کی بات سنی ' نیچے جھک کر ایک اور ستارہ مچھلی اٹھائی اور اسے پیچھے ھٹتی ھوئی لہروں کے اندر پوری قوت سے اچھالتے ھوئے بولا..

" لیکن اس کے لیے تو فرق پڑ گیا نا..!! "

~¤ عامر عبداللہ ¤~