PDA

View Full Version : ہم ڈوب کے سمجھے ہیں دریاؤں کی گہرائی



intelligent086
11-04-2014, 11:48 PM
اس راز کو کیا جانیں ساحل کے تماشائی
ہم ڈوب کے سمجھے ہیں دریاؤں کی گہرائی

جاگ اے مرے ہمساۓ خوابوں کے تسلسل سے
دیوار سے آنگن میں اب دھوپ نکل آئی

چلتے ہوئے بادل کےسائے کے تعاقب میں
یہ تشنہ لبی مجھ کو صحراؤں میں لے آئی

یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے
لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی

کیا سانحہ یاد آیا رزمی کی تباہی کا
کیوں آپ کی نازک سی آنکھوں میں نمی آئی

Admin
11-05-2014, 10:47 AM
aardsht sharing