PDA

View Full Version : سات سُروں کا بہتا دریا تیرے نام



intelligent086
11-04-2014, 11:37 PM
سات سُروں کا بہتا دریا تیرے نام
ہرسُرمیں ہے رنگ دھنک کا تیرے نام

جنگل جنگل اُڑنے والے سب موسم
اور ہوا کا سبز دوپٹہ تیرے نام

ہجر کی شام اکیلی رات کے خالی در
صبحِ فراق کا زرد اُجالا تیرے نام

تیرے بنا جو عمر بتائی بیت گئی
اب اِس عمر کا باقی حصہ تیرے نام

دکھ کے گہرے نیلے سمندر میں خاورؔ
اُس کی آنکھیں ایک جزیرہ تیرے نام